ورلڈ بینک نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 1.69 ارب ڈالر کی قسط جاری کردی

عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ رقم سے سیلاب متاثرہ خواتین کو کیش گرانٹ دی جائے گی۔

پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر میں بڑا بریک تھرو، عالمی بینک نے 1.69 ارب ڈالر دینے کی منظوری دے دی۔

سیلاب سے تباہ حال پاکستان کی معیشت کے لیے طویل عرصے کے بعد اچھی خبر آگئی ہے۔ پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر 16 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ اس رقم کا لگ بھگ 10 فیصد حصہ عالمی بینک نے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 1.69 ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے، رقم  سے پاکستان کے درجنوں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تعمیر نو، ریلیف اور کسانوں کی بہتری کے لیے 5 بڑے منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے عوام ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

تربیلا ڈیم سے بھل صفائی کے لیے 12 ارب ڈالرز خرچ آئیں گے، وزارت آبی وسائل

20 دسمبر کو عالمی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق   سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ رقم سے سیلاب متاثرہ خواتین کو کیش گرانٹ دی جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کیش گرانٹ سیلاب متاثرہ ماں کی صحت عامہ کے لیے دی جائے گی، عالمی بینک کے مطابق 29 کروڑ ڈالر کی رقم سندھ واٹر اینڈ ایگری کلچر ٹرانفارمیشن پراجیکٹ کیلئے استعمال ہوگی۔

رقم میں سے 20 کروڑ ڈالر سوشل پروٹیکشن ڈیلیوری سسٹم پراجیکٹ کیلئے خرچ کی جائے گی۔

سیلاب متاثرہ کسانوں کو فصل اگانے کے لیے سپوٹ کیا جائے گا۔ سیلاب متاثرہ کسانوں کو کھاد اور بیج فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر