اٹک ریفائنری کے مین ڈسٹلیشن یونٹ نے دوبارہ کام شروع کردیا

اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ کے ذیلی ادارے اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے ٹی آر ایل) نے رواں ماہ کی 14 تاریخ کو فرنس آئل  کی طلب میں کمی کی وجہ سے اپنا مرکزی ڈسٹلیشن یونٹ بند کیا تھا تاہم اے ٹی آر ایل نے ایک مراسلے کےذریعے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) کو آگاہ کیا ہے کہ عارضی طور پر بند مین ڈسٹلیشن یونٹ پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے

اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ کے ذیلی ادارے اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے ٹی آر ایل) نے مین ڈسٹلیشن یونٹ پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں ریفائنری نے پیداوارعارضی  طور پر بند کردی تھی ۔

اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ کے ذیلی ادارے اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے ٹی آر ایل) نے مرکزی ڈسٹلیشن یونٹ میں کام شروع کردیا ہے۔ یونٹ فرنس فیول آئل کی  طلب میں کمی کی وجہ عارضی بنیادپر بند کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

بجلی کی طلب میں کمی، اٹک ریفائنری میں فرنس آئل کی پیداوار عارضی بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) کوبھیجے گئے مراسے میں بتایا گیا ہے کہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے ٹی آر ایل) کامین ڈسٹلیشن یونٹ جو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا اسے دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فرنس فیول آئل کی کم مانگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی رکاوٹ پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ رواں ماہ  کے آغاز میں اے ٹی آر ایل نے یا تو اپنے کام کو بند یا محدود کیا تھا ۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی 14 تاریخ کو ملک میں بجلی کی طلب میں بڑے پیمانے پر کمی کے باعث فرنس آئل کی طلب بھی کم ہوگئی۔ اٹک ریفائنری نے فرنس آئل کا مرکزی ڈسٹلیشن یونٹ بند کردیاگیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

اٹک ریفائنری کے مکمل بند ہونے کے خطرات، اوگرا سے مداخلت کا درخواست

بجلی کی طلب میں10ہزار میگاواٹ تک کمی ہو نے کی وجہ سے اٹک ریفائنری نے فرنس آئل کی طلب میں کمی کی وجہ سے اپنا مرکزی ڈسٹلیشن یونٹ بند کردیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر