اسٹاک میں شدید مندی، ڈالر مزید مہنگا اور سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک کی غیر مستحکم  سیاسی و معاشی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور100 انڈیکس 523 پوائنٹس کمی سے39 ہزار279 کی سطح پر آگیا جبکہ امریکی ڈالر نے پاکستانی روپے کو مسلسل دباؤ رکھا ہوا ہے اور  سونا بھی  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی کے بادل چھائے رہے۔ حصص بازار میں آج شدید ترین مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس523 پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا اور سونے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ملک کی غیرمستحکم سیاسی صورتحال کی باعث معاشی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید ترین مندی دیکھی گئی جبکہ امریکی ڈالر نے روپے کی قدر مزید گھٹا دی اور سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر آچکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ڈالر ، بجلی ، گیس سب کچھ مہنگا، آئی ایم ایف سے ڈیل شہباز حکومت کے گلے کی ہڈی بن گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں سرمایہ کاری کرنے والے آج بھی مشکلات کا سامنا کرتے رہے۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس مزید 523 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 279 پر بند ہوا ۔ آج شیئر بازار  میں  25 کروڑ 85 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت ساڑھے 8 ارب روپے رہی ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز حصص بازار کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 70 ارب روپے کم ہوکر 6306 ارب روپے ہے ۔ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا ۔گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس  میں 352 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں اج بھی پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار رہا ۔ انٹر بینک میں ایک ڈالر 22 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے مزید بڑھ گئی ۔ گزشتہ روز بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا تھا ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 22 پیسے بڑھا جس کے بعد ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 226 روپے 37 پیسے ہے جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 235 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ۔

ملک کی غیر مستحکم معاشی و سیاسی صورتحال کے باعث سونا بھی مزید مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہوگیا ہے۔

پاکستان جیمزاینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 10 گرام سونا مزید 85 روپے مہنگا ہوکرایک لاکھ 56 ہزار721 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی صرافہ  بازار میں سونے کی قیمتوں میں 7 ڈالر کم ہوکر 1803 ڈالر فی اونس ہے۔

متعلقہ تحاریر