مہنگائی نے عوام کا بھرکس نکال دیا، مہنگائی بدستور 25 فیصد سے زیادہ ریکارڈ

پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق ایک ماہ میں شہری علاقوں میں گندم 9.45 ، چکن 5.43 ، چینی 3.12 فیصد تک مہنگی ہوئی۔

امپورٹڈ حکومت نے عوام کو جینا حرام کردیا ، غیرملکی دوروں میں مصروف وزیراعظم شہباز شریف عوام کے دکھوں کا بھی مداوا کریں۔ پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس  (پی بی ایس)  نے ماہانہ کی بنیاد پر بڑھنے والی مہنگائی کے حوالے سے آؤٹ لک جاری کردیا۔

ادارہ شماریات پاکستان نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق ایک ماہ میں شہروں میں تازہ پھل 13.36 ، پیاز 9.99 ، انڈے 9.71 فیصد تک مہنگے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے، چینی اور گھی کی قیمتوں میں 25سے 62فیصد تک اضافہ

پاکستان ریلویز دیوالیہ ہونے کے قریب، 3دن کے ذخیرے کیساتھ ٹرینیں چلانے کاانکشاف

پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق ایک ماہ میں شہری علاقوں میں گندم 9.45 ، چکن 5.43 ، چینی 3.12 فیصد تک مہنگی ہوئی۔

بی پی ایس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 53.96 ، تازہ سبزیاں 24.89 فیصد سستی ہوئیں۔

اسی عرصے کے دوران دال مسور 2.41 ، دال چنا 2.14 ، خوردنی گھی 2.03 فیصد تک سستا ہوا۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق ایک ماہ میں دیہی علاقوں میں پیاز 18.06 ، انڈے 13.68 ، تازہ پھل 6.68 ، چینی 4.82 فیصد تک مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں دیہات میں ٹماٹر 52.15 ، تازہ سبزیاں 26.22 ، آلو 21.17 ، دال چنا 3.83 اور خوردنی گھی 1.45 فیصد سستا ہوا۔

متعلقہ تحاریر