سال نو کے پہلے کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا

نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث 100 انڈیکس 395 پوائنٹس اضافے 40 ہزار 815 کی نفسیاتی سطح عبور کردیا تاہم سونے کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہوا اور ایک تولہ سونا ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے کا ہوگیا

سال نو کے پہلے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا مگر سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا اور ایک تولہ سونا ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس 395 پوائنٹس  اضافے سے 40 ہزار815 پر بند بند ہوا تاہم سا ل نو کے پہلے روز سونا کی فی تولہ  قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایم ایف پروگرام بحال نہ ہونے کی صورت میں پاکستان 10 جنوری تک ڈیفالٹ کرسکتا ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال 2023 کا پہلا روز خوش کن ثابت ہوا اور مارکیٹ میں تیزی کا رجحان قائم رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس تک اوپر گیا تاہم اختتام پر 395 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران334 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 211 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 107 میں قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ 16 کمپنیز کے حصص مستحکم رہے ۔

گزشتہ سال 2022 کے آخری کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا تھا۔ حصص بازارکا 100 انڈیکس 485 پوائنٹس اضافے سے40 ہزار155 کی سطح پر پہنچا تھا تاہم دوسرے روز 352 پوائنٹس ہوگئی تھی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بروز بدھ کو ملک کی غیرمستحکم سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا اور100 انڈیکس 523 پوائنٹس کمی سے39 ہزار 279  پر بند ہواتھا ۔

سال 2022 کے آخری کاروباری ہفتے کےچوتھے دن بروز جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روزہ مندی کے بعد مثبت رجحان دیکھا گیاتھا۔ حصص بازار کا 100انڈیکس467 پوائنٹس کا اضافے سے 39 ہزار747 پر بند ہواتھا۔

سال گزشتہ کے آخری کاروباری روز کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 673 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزارکی نفسیاتی حد عبور کرکے 40 ہزار420 پر بند ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیے

سال رواں کے آخری کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں 673 پوائنٹس کا اضافہ

آج  سال نو کے پہلے کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ بروز پیر صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا3 ہزار300 روپے  جبکہ 10 گرام سونا  کا بھاؤ 2 ہزار 829 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار300 روپے مہنگا ہونے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 829 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 60 ہزار 494 روپے کا ہوگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر