اسٹاک ایکسچینج ڈاؤن مگر ڈالر اور سونا مسلسل بلندی کی جانب رواں دواں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج مسلسل دوسرے روز منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 91 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 539 پر بند ہوا جبکہ فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے تاہم آج ڈالر کی قدر میں صرف ایک پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی ڈالر 226 روپے 95 پیسے کا ہوگیا ہے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال نو کے پہلے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
سال نو کے پہلے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں91 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک پیسے اور فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
شہر اقتدار میں چکن کی قیمت گائے کے گوشت کے برابر پہنچ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرا روز سرمایہ کاروں پر بھاری ثابت ہوا اور100 انڈیکس میں91 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس 91 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 539 پر بند ہوا۔
سال نو کے رواں کاروباری ہفتے کا پہلا دن بروز پیر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کیلئے خوش کن رہا۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس 395 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار815 پر بند ہوا تھا ۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بروز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے۔ گزشتہ روز حصص بازار کا 100 انڈیکس 185 پوائنٹس کی کمی سے40 ہزار630 پر بند ہوا تھا ۔
کرنسی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تاہم آج انٹر بینک میں ایک ڈالر کی قدر میں صرف ایک پیسے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ایک پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 226 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/S6mEINVEdT pic.twitter.com/YRS8wXANcb
— SBP (@StateBank_Pak) January 4, 2023
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بھی روز بروز اضافے ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کیلئے سونا خریدناایک خواب میں تبدیل ہوگیا ہے۔ آج فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوا ہے ۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے اضافے سے1 لاکھ 88 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 775 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 61 ہزار 694 روپےہوگیا ۔