طارق بشیر چیمہ نے مہنگی مرغی کے سوال پر سویابین کے نقصانات گنوانا شروع کردیے
مرغی کی فیڈ مضر صحت ہے، میں خود بھی مرغی نہیں کھاتے لہٰذا عوام اسے کھانا چھوڑ دیں کیونکہ جی ایم او سویابین زہریلی بیماری اور کینسر ہے، وزیر غذائی تحفظ کی انوکھی منطق، چیمہ صاحب! ایسے مت بولیں، ککڑی کو ناراض کرنا ہے؟ مونس الہٰی کا حمزہ شہباز پر طنز
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ نے مرغی کی بڑھتی قیمتوں کا سوال گول کرتے ہوئے جی ایم او سویا بین کے نقصانات گنوانا شروع کردیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران طارق بشیر چیمہ نے پولٹری فیڈ میں شامل جی ایم او سویابین کو کینسر کا سبب قرار دیتے ہوئے عوام کو پولٹری فیڈ نہ کھانے کامشورہ دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
پولٹری کا بحران ٹل گیا، ٹیکس محتسب کا سویابین سےلدے 9 بحری جہاز کلیئر کرنیکا حکم
ملک کی دوسری بڑی یوریا کمپنی "اگریٹیک” کا اپنے پلانٹ بند کرنے کا اعلان
وفاقی وزیر غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ مرغی کی فیڈ مضر صحت ہے،وہ خود بھی مرغی نہیں کھاتے لہٰذا عوام اسے کھانا چھوڑ دیں کیونکہ جی ایم او سویابین زہریلی بیماری اور کینسر ہے، جی ایم او سویابین کا پولٹری میں استعمال بیماری پھیلا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 2015 سے پہلے جی ایم او سویابین پولٹری فیڈ میں شامل نہیں تھی، اس کے بعد پولٹری مافیا نے چکرچلا کر مقامی سویا بین پر ٹیکسز لگوادیے جس سے امپورٹڈ سویابین سستی اور مقامی سویابین مہنگی ہوگئی۔
چیمہ صاحب ایسے مت بولیں ۔ ککڑی کو ناراض کرنا ہے؟ https://t.co/zzB95RyfVN
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 4, 2023
مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے وفاقی وزیر کے بیان کو مذاق میں اڑادیا۔مونس الہٰی نے طارق بشیر چیمہ کا بیان اپنے ٹوئٹ میں حمزہ شہباز پر طنز کرتے ہوئے لکھاکہ”چیمہ صاحب ایسے مت بولیں، ککڑی کو ناراض کرنا ہے؟“۔