اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان اور سونا سستا ہوگیا مگر ڈالر بے قابو رہا

سال نو کے پہلے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا 100 انڈیکس177 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 716 پر بند ہوا جبکہ سونے کی قیمت میں فی تولہ 5 ہزار 200 روپے کی کمی ہوئی مگر ڈالر کی اڑان جاری رہی اور انٹر بینک میں ایک ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوکر227 روپے 12 پیسے کا ہوگیا ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان رہا جبکہ سونے کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

سال نو کے پہلے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان رہا جبکہ سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی دیکھی گئی مگر کرنسی مارکیٹ ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ملک کی دوسری بڑی یوریا کمپنی "اگریٹیک” کا اپنے پلانٹ بند کرنے کا اعلان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھا گیا۔ آج کاروباری  سیشن کے دوران حصص بازار کا 100 انڈیکس 177 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 716 پر بند ہوا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے مہنگا ثابت ہوا تھا۔ گزشتہ روز100 انڈیکس میں91 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 539 پر بند ہوا تھا ۔

سال نو کے رواں کاروباری ہفتے کا پہلا دن بروز پیر پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کے سرمایہ کاروں کیلئے خوش کن رہاتھا۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس 395 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار815 پر بند  ہوا تھا ۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بروز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے۔ گزشتہ روز حصص بازار کا 100 انڈیکس 185 پوائنٹس کی کمی سے40 ہزار630 پر بند ہوا تھا ۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ کئی دنوں سے اضافے کے بعد آج صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آئی اور فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے سستا ہوگیا ہے ۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن  کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 200 روپے سستا ہونے  سے  ایک لاکھ 83 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 458 روپے کمی  سے 1  لاکھ 57 ہزار 236 روپے پر آگیا ۔

کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ آج  انٹر بینک میں ایک ڈالر مزید 17 پیسے مہنگا ہوگیا  ہے  تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان  کے اعداد  و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوکر 227 روپے 12 پیسے کا ہوگیا ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 236 روپے پر مستحکم رہی ہے ۔

متعلقہ تحاریر