روس سے سستے تیل کی خریداری کامعاہدہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا، مصدق ملک
روس کا سینئر ترین وفد وزیر مملکت توانائی کی قیادت میں پاکستان آرہا ہے۔ روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس بھی زیادہ رعایت دے گا، مصدق ملک کی نیوز 360 سے گفتگو
وزیرمملکت مصدق ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے ساتھ سستے تیل کی خریداری کا معاہدہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے، روسی وزیر مملکت توانائی کی سربراہی میں سینئر ترین وفد پاکستان آرہا ہے۔
وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے روس کے ساتھ سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کے حوالے سے نیوز 360 سے بات چیت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ، قرض 50 ارب سے زائد ہوگیا
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر5.5 ارب ڈالر تک گرگئے، اسٹیٹ بینک
ان کا کہنا تھا کہ روس سے سستے تیل کی خریداری معاہدے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، روس کا سینئر ترین وفد وزیر مملکت توانائی کی قیادت میں پاکستان آرہا ہے۔ روس خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس بھی زیادہ رعایت دے گا۔
روس سے سستے تیل کی خریداری معاہدے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں, وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کی نیوز 360 سے خصوصی گفتگو#News360 #MusadiqMalik #PakRaussia #Crudeoil #Oilsupply #PakistanRussia @DrMusadikMalik pic.twitter.com/j8uKog0AKY
— News 360 (@officialnews360) January 6, 2023
مصدق ملک نے کہا کہ روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے ،ہم پوری کوشش کرینگے ملکی مفاد میں معاملہ طے ہوجائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ریفائنریز سے بات کرنے کے بعد روس کے سامنے اپنی طلب رکھی ہے،روس کے ساتھ تمام گفتگو کر کے آئے ہیں ۔ معاہدے کی تیاری مکمل ہے قبل از وقت غیر ذمہ دار بات نہیں کر سکتا ۔
مصدق ملک نے بتایا کہ ریفائنریز پالیسی میں deem ڈیوٹی کو سرمایہ کاری سے لنک کر رہے ہیں۔ ریفائنریز کو جو ڈیوٹی کی مد مین بچت ہوگی انویسٹ کرینگے ۔ حکومت اسکا باقاعدہ آڈٹ کرے گی ۔ ہمارے ملکی مفاد میں ہے جدت اور ریفائنریز اپ گریڈیشن میں پیسے لگے ۔
انہوں کہا کہ ہماری ریفائنریز بلیک آئل تیار کرتی ہیں جسکی کہیں مارکیٹ ہی نہیں ہے ۔ اسی وجہ سے ریفائنریز کو نقصان ہورہا ہے ۔ ہماری ریفائنریز 30 فیصد سے زائد فرنس آئل بنا رہی ہیں ۔ جب ریفائنریز کو اپ گریڈ کرینگے تو پیٹرول ڈیزل زیادہ بنائیں گی ، پریمیم نہ دینے سے پیٹرول ڈیزل کی قیمت کم ہوگی ۔