پاکستان اسٹاک میں 290 پوائنٹس کا اضافہ ، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوگیا

نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 209 پوائنٹس اضافے سے41 ہزار7 پر بند ہوا، مقامی صرافہ بازار میں ایک تولہ سونا 300 مہنگا ہوکر ایک لاکھ 83  ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا

سال نو  کے پہلے کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کے بھاؤ  میں 2 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور سونے فی تولہ 300 روپے  مہنگا ہوگیا ہے ۔

نئے سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور فی تو لہ سونا مزید 300 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ، قرض 50 ارب سے زائد ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ پی ایس ایکس کا 100انڈیکس290 پوائنٹس اضافے سے41 ہزار7 پر بند ہوا۔ آج حصص بازار میں 320 کمپنیوں نے اپنے شیئرز کا لین دین  ہوا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 164 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 139  کمپنیز کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی۔ 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سال نوکے پہلے کاروباری ہفتے کا پہلا دن بروزپیرپاکستان اسٹاک ایکسچینج  کے سرمایہ کاروں کیلئے خوش کن رہاتھا۔ حصص بازار کا100 انڈیکس 395 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار815 پر بند  ہوا تھا ۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بروز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے۔ گزشتہ روز حصص بازار کا 100 انڈیکس 185 پوائنٹس کی کمی سے40 ہزار630 پر بند ہوا تھا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرا دن بروز بدھ سرمایہ کاروں پر بھاری ثابت ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ کا کا 100 انڈیکس 91 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 539 پر بند ہوا تھا ۔

سال نو کے کاروباری ہفتے کے چوتھے دن بروز جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان  دیکھا گیا تھا ۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس 177 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 716 پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ڈالر2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227 روپے 14 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا رجحان دیکھا گیا  ۔ آج فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 83  ہزار 700 جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے اضافے سے ایک لاکھ 57 ہزار 493 روپے کا ہوگیا ۔

متعلقہ تحاریر