چیئرمین نے ایس ای سی پی انشورنس انڈسٹری کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز طلب کر لیں
ایس ای سی پی کے چیئرمین نے انشورنس ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو اس شعبے کی ترقی اور رکاوٹوں کو دور کرنے اور صنعت کے اہم مسائل کے حل کے لیے ایس ای سی پی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کراچی: سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین عاکف سعید نے انشورنس انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے نئی بیمہ اسکیموں ، سروس کے بہترین معیار اور صارفین کو معلومات اور شرائط و ضوابط کی بروقت اور واضح فراہمی کی ہدایات دیں ہیں۔
انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نمائندوں اور انشورنس کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے ساتھ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ انشورنس سیکٹر کے نمائندوں سے کہا کہ انشورنس سیکٹر کیپٹل اور ڈیٹ مارکیٹس اور ملکی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
روس سے سستے تیل کی خریداری کامعاہدہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا، مصدق ملک
وفاقی حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ، قرض 50 ارب سے زائد ہوگیا
اجلاس میں ایس ای سی پی کے کمشنر انشورنس مجتبیٰ احمد لودھی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسرت جبین اور انشورنس پالیسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ وسیم خان بھی موجود تھے۔
ایس ای سی پی چیئرمین انڈسٹری شرکاء سے انشورنس سیکٹر کی منظم ترقی کے لیے تجاویز اور آراء طلب کیں۔
انڈسٹری کے شرکاء نے موٹر تھرڈ پارٹی لائبلیٹی انشورنس سمیت دیگر اسکیموں کی تجویز پیش کی۔ انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کہا کہ نقطہ صوبائی ریونیو کے محکموں کی جانب سے لائف انشورنس، ہیلتھ انشورنس اور ری انشورنس پر سیلز ٹیکس اس شعبے کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔
ایس ای سی پی کے چیئرمین نے انشورنس ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو اس شعبے کی ترقی اور رکاوٹوں کو دور کرنے اور صنعت کے اہم مسائل کے حل کے لیے ایس ای سی پی کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔