20 کلو آٹے کا تھیلا 700 روپے مہنگا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں خاموش تماشائی

عوام کا شکوہ ہے کہ آٹے کے دام روز بڑھ رہے ہیں اور انہیں کہیں سے بھی کسی قسم کا ریلیف نہیں مل رہا جبکہ حکومتیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے پر لگی ہوئی ہیں۔

ملک میں آٹا مافیا کا راج، صرف دسمبر میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 700 روپے مہنگا، وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں خاموش ہو کر رہ گئی ہیں جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

ملک بھر میں آٹے اور گندم پر مافیا کی حکمرانی ہے جبکہ وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں عوام کی تکلیف میں بے حسی برت رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر5.5 ارب ڈالر تک گرگئے، اسٹیٹ بینک

طارق بشیر چیمہ نے مہنگی مرغی کے سوال پر سویابین کے نقصانات گنوانا شروع کردیے

اہلیان کراچی ملک میں سب سے مہنگا آٹا کھانے پر مجبور ہیں، صرف ایک ماہ میں یعنی دسمبر 2022 میں  کراچی والوں کے لیے آٹا کا 20 کلو کا تھیلا 700 روپے تک مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 3000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سرکاری ادارے پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس نے بھی آٹا کے دام بڑھنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملک میں آٹا کی قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ایک ماہ کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 700 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔

8 دسمبر کو ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2300 روپے تھی ، پاکستان شماریات بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آٹا 150 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3000 روپے تک پہنچ گئی ، کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

کراچی میں ایک کلو آٹے کی قیمت 150 روپے تک جا پہنچی ، گزشتہ ہفتے کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت 130 روپے تک تھی ، کراچی والوں کے لیے ایک ہفتے میں آٹا 20 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا ہے ، جس کے بعد کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3000 روپے تک پہنچ گئی۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے اعدادوشمار کے مطابق حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2880 تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2650 روپے تک ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات  کے مطابق کوئٹہ ،سکھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق لاڑکانہ میں 20 کلو کا تھیلا 2600 ، پشاور میں 2650 روپے میں دستیاب ہے،  خضدار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2606 روپے ، بنوں 2500 روپے تک میں مل رہا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور ، ملتان ، بہاولپور میں سرکاری کوٹے کے تحت جاری گندم کے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1295 روپے ہے جبکہ عوام اوپن مارکیٹ یہی تھیلا 2500 روپے کا خرید رہے ہیں۔

گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور  فیصل آباد  میں بھی سرکاری کوٹے سے جاری ہونے والی گندم کا 20 کلو آٹا کا تھیلا 1295 روپے تک میں فروخت ہورہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یہاں بھی آٹا کا یہی تھیلا 2480 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

عوام کا شکوہ ہے کہ آٹے کے دام روز بڑھ رہے ہیں اور انہیں کہیں سے بھی کسی قسم کا ریلیف نہیں مل رہا۔

متعلقہ تحاریر