آئی ایم ایف کا وفد جنیوا کانفرنس کے موقع پر اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا، ترجمان

دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور انہیں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہ حال پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر قرض دینے والے ادارے کی ترجمان نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک وفد جنیوا کانفرنس کے موقع پر پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا تاکہ "باقی معاملات پر بات چیت” کو آگے بڑھایا جاسکے۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ پاکستان پر بین الاقوامی کانفرنس 9 جنوری (پیر) کو جنیوا میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی میزبانی حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ مشترکہ طور پر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

تاجروں کا ڈیٹا ایف بی آر اور نادرا سے لیک ہوکر دہشتگردوں کے پاس پہنچ گیا

ڈالر ذخیرہ کرنے والے معیشت کو تباہ اور ناپائیدار کررہے ہیں، اسد علی شاہ

کانفرنس کا مقصد 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد عوام اور حکومت کی مالی مدد کے لیے حکومتی نمائندوں، سرکاری اور نجی شعبوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کو اکٹھا کرنا ہے۔

اتوار کے روز آئی ایم ایف کے ایک ترجمان نے ڈان اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے 6 جنوری کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی تھی جو بہت زیادہ تعمیری تھی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کا وفد جنیوا کانفرنس کے موقع پر پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا جس میں ’’باقی مسائل اور آگے بڑھنے کے راستے‘‘ پر بات چیت ہوگی۔

یہ پیشرفت وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کے دو دن بعد سامنے آئی ہے۔ آئی ایم ایف کا ایک وفد پاکستان کے 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے نویں جائزے کو حتمی شکل دینے کے لیے "دو سے تین دن” میں پاکستان آئے گا۔

پاکستان کو 2019 میں 6 بلین ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام میں شامل گیا تھا ، جسے گذشتہ سال بڑھا کر 7 بلین ڈالر کردیا تھا۔ پروگرام کے 9ویں جائزے کے مطابق پاکستان کو 1.18 بلین ڈالر فراہم کیے جانے ہیں ، لیکن فی الحال یہ پروگرام زیر التوا ہے۔

آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد 6 جنوری کو پرائم منسٹر ہاؤس سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم شہباز نے جارجیوا کو جنیوا میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے دعوت کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ، تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ 9 اور 10 جنوری کو IMF بورڈ کے اجلاس پہلے سے طے شدہ ہیں، وہ صرف عملی طور پر کانفرنس میں شامل ہو سکیں گی۔”

پرائم منسٹر ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نے منیجنگ ڈائریکٹر کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان جاری پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ملک کو درپیش چیلنجز کو سمجھنے پر آئی ایم ایف کا مشکور ہے۔

متعلقہ تحاریر