پاکستان اسٹاک میں شدید مندی، روپے کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 502 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 504 پر بند ہوا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے مزید گراوٹ کا شکار نظر آیا اور انٹر بینک میں ایک ڈالر 227 روپے 41 پیسے کا ہوگیا ہے دوسری جانب فی تولہ سونا کی قیمت میں 200 روپے کمی دیکھی گئی ہے
سال رواں کے دوسرے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے تاہم سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔
سال رواں کے دوسرے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 502 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں صفر اعشاریہ 12 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
ایکسچینج کمپنیز کی حکومت کو در آمدات کیلئے 300 ملین ڈالر تک مدد کی پیشکش
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہلے دن بروز پیر کو شدید مندی کا رجحان نظر آیا اور سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس میں 502 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان کے باعث حصص بازار کا 100 انڈیکس 502 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 504 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں آج ایک اعشاریہ 23 فیصد تک کی کمی دیکھی گئی ہے ۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں 328 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین ہوا جس میں62 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 247 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
سال رواں کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوران پہلے روز100 انڈیکس میں 395 پوائنٹس اضافہ جبکہ دوسرے روز پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 185 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار630 پر بند ہوا تھا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے تیسرا روز بھی منفی زون میں رہا تھا ۔ اسٹاک مارکیٹ کا کا 100 انڈیکس 91 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 539 پر بند ہوا تھا ۔
رواں سال کے پہلے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان کے حصص بازار کا100 انڈیکس177 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 716 پر بند ہواتھا جبکہ آخری روز 290 پوائنٹس اضافے سے41 ہزار7 پر بند ہوا تھا ۔
دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 47 پیسے کے اضافے سے 227.60 روپے کی سطح پر بھی پہنچی تھی ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں27 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 27 پیسے اضافے سے ایک ڈالر 227 روپے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/a3RaELJz4Q pic.twitter.com/3QlUg6JmEL
— SBP (@StateBank_Pak) January 9, 2023
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر25 پیسے کے اضافے سے 236.75 روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ آج مقامی صرفہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 200 روپے کمی سے ایک لاکھ 85 ہزار100 روپے جبکہ 10 گرام سونا172روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 693 روپے کا ہوگیا ہے ۔