آن لائن خریداری میں انتہائی سستی اشیا سے دھوکہ نہ کھائیں، ایف آئی اے کا انتباہ

آن لائن خریدار ی کی ویب سائٹس اور واٹس ایپ گروپ کے ذریعے انتہائی کم قیمت پر فروخت کی جانے والی اشیازیادہ تر دھوکہ دہی پر مبنی ہوتی ہیں، ایسے عناصر پیشگی رقم لیکر آپ کا نمبر بند کردیتے ہیں، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی

پاکستان میں ان دنوں آن لائن خریداری کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ایسے میں سستی اشیا کے طالب خریداروں کی نفسیات سے کھیلنے والے جعلساز بھی سرگرم ہوگئے ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے آئن لائن خریداری کے دوران  انتہائی سستی اشیا خریدنے والوں کو دھوکے بازوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی آر جی انٹرنیشنل جے ایس بینک، جے ایس گلوبل کے خلاف عدالت پہنچ گیا

گیارہ ارب ڈالر کی امداد کے باوجود پاکستانی روپے کی قدر مستحکم نہیں ہوسکی

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں خبردار کیا ہے  کہ آن لائن خریدار ی کی ویب سائٹس اور واٹس ایپ گروپ کے ذریعے انتہائی کم قیمت پر فروخت کی جانے والی اشیازیادہ تر دھوکہ دہی پر مبنی ہوتی ہیں۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ایسے عناصر جعلی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے ایڈوانس رقم کا مطالبہ کرتے ہیں اور رقم وصول کرنے کے بعد آپ کا نمبر بلاک کردیتے ہیں۔

ایف آئی اے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ ایسے جعلساز عناصر سے خود کو محفوظ رکھیں اور کسی قسم کی رہنمائی یا شکایت کے اندراج کیلیے ہماری ہیلپ لائن 05111345786پر رابطہ کریں۔

متعلقہ تحاریر