اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان مگر ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری رہا

سال رواں کے دوسرے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 296 پوائنٹس اضافے سے40 ہزار 801 پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز502 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے جبکہ سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی

سال رواں کے دوسرے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری رہی جبکہ سونے کی قیمتوں کمی کا سلسلہ جاری رہا ۔

سال رواں کے دوسرے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا جبکہ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے کم ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

گیارہ ارب ڈالر کی امداد کے باوجود پاکستانی روپے کی قدر مستحکم نہیں ہوسکی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 296 پوائنٹس اضافے سے40 ہزار801 پر بند ہو ۔ حصص بازار میں آج21 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے اضافے سے6491 ارب روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی تھی۔ حصص بازار کا100 انڈیکس 502 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار504 پر بند ہواتھا ۔ حصص بازار میں ایک اعشاریہ 23 فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی ۔

دوسری جانب آج بھی ڈالر کی اڑان رک نہ پائی۔ پاکستانی کرنسی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر47 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے مہنگا ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پی اے سی کے فیصلے پر عقیل کریم ڈھیڈی سیکیورٹیز کی وضاحت، دستاویزی ثبوت بھی پیش کردیئے

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد  و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر47 پیسے مہنگا ہوکر227 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر25  پیسے مہنگا ہو کر237 روپے کا ہوگیا ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 81 ہزار 800 جبکہ 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 829 روپے سستا ہوا ہے ۔

متعلقہ تحاریر