گزشتہ سال کی نسبت رواں سال گاڑیوں کی فروخت میں 44 فیصد کمی کا رجحان

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر2022 میں مسافر کاروں کی فروخت 13,768 یونٹس تک گری جوکہ دسمبر 2021 میں تقریباً 25 ہزاریونٹس تھی، مالی سال 2022-2023 کے پہلے 5 ماہ کے دوران 68 ہزار900 یونٹس فروخت ہوئے  جوکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران فروخت ہونے والے ایک لاکھ 15 ہزار یونٹس کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہے

ملک میں گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں دسمبر2022 کی نسبت گاڑیوں کی فروخت میں 44 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ  نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں درآمدی پابندیوں کے باعث دسمبر میں کاروں کی فروخت میں 44 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں 8 فیصد کمی  کا رجحان دیکھا  گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کی غیر واضح پالیسی سے تاجروں کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، زبیر موتی والا

پاکستان آٹو موٹیومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداو و شمار کے مطابق  گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 44 فیصد کمی ہوئی ہے۔ دسمبر میں 13 ہزار768 یونٹس  فروخت ہوئے ۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر2022 میں مسافر کاروں کی فروخت 13,768 یونٹس تک گر ی جوکہ دسمبر 2021 میں تقریباً 25 ہزار  یونٹس تھی ۔

مالی سال 2022-2023 کے پہلے 5 ماہ کے دوران 68 ہزار900 یونٹس فروخت ہوئے جوکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران فروخت ہونے والے ایک لاکھ  15 ہزار یونٹس کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہے۔

پی اے ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  دسمبر2022 میں 1300 سی سی گاڑیوں کی فروخت4,477 یونٹس ریکارڈ کی گئی جوکہ پچھلے سال کی اسی مدت کی 9,964 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں 55 فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایکسچینج کمپنیز کی حکومت کو در آمدات کیلئے 300 ملین ڈالر تک مدد کی پیشکش

ایک ہزار سی سی یا اس کے اوپر کی گاڑیاں  نے 1,929 یونٹس (سوزوکی کلٹس کے 1,057 یونٹس اور سوزوکی ویگن آر کے 872 یونٹس) کی فروخت ریکارڈ کی جو گزشتہ سال اسی مہینے میں 4,272 یونٹس تھی۔

متعلقہ تحاریر