اسٹیل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2لاکھ 35ہزار روپے فی ٹن تک جاپہنچی
حالیہ دنوں میں اسٹیل کی فی ٹن قیمت میں 8 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ صرف دو ہفتوں میں اسٹیل کی قیمت میں 13ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوچکا ہے، ایل سیز نہ کھلنے کے سبب آئندہ دنوں قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ
ملک میں مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔آٹے، چاول ،خوردنی تیل کے علاوہ سیمنٹ سمیت تعمیراتی سامان کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں تاہم اسٹیل کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
اسٹیل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 2لاکھ 35 ہزار روپے فی ٹن تک جاپہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹیکسٹائل سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، ایکسپورٹ 18 فیصد مزید گر گئی
گزشتہ سال کی نسبت رواں سال گاڑیوں کی فروخت میں 44 فیصد کمی کا رجحان
حالیہ دنوں میں اسٹیل کی فی ٹن قیمت میں 8 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ صرف دو ہفتوں میں اسٹیل کی قیمت میں 13ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوچکا ہے۔
مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسٹیل کے خام مال کے لیے ڈالر جاری نہیں کر رہا ۔خام مال کی کمی سریے کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی عدم دستیابی کے باعث بینک ایل سیز نہیں کھول رہے جس کے سبب آئندہ دنوں میں سریے کی قیمت مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔