اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی، ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا 100 انڈیکس 45پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 803 پر بند ہوا ، آج 17 کروڑ 54 لاکھ حصص کے سودے طے پائے ، اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا جبکہ سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 81 ہزار 100 روپے ہوگئی

سال رواں کے دوسرے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں معمولی تیزی دیکھی گئی جبکہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے مقامی صرافہ بازار میں سونے بھی مہنگا ہوگیا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان رہا تاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مقامی صرافہ بازار میں سونے  بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

گزشتہ سال کی نسبت رواں سال گاڑیوں کی فروخت میں 44 فیصد کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج معمولی تیزی دیکھی گئی۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس45پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 803 پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں 17 کروڑ 54 لاکھ حصص کے سودے تقریباً 6 ارب روپے میں طے ہوئے ۔

دوسری جانب کرنسی بازار میں امریکی ڈالر نے مسلسل پاکستانی روپے کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔ آج اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوا جبکہ  جبکہ  انٹر بینک میں 21 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوا۔21 پیسے اضافے سے ایک ڈالر 228 روپے 14 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے اضافے سے ڈالر238 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا ۔

صرافہ بازار میں مسلسل دو روز کمی کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے اضافے ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 81 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔

سونے کے تاجروں  کی تنظیم نے بتایا کہ آج 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ 943 روپے اضافے سے 10 گرام سونا  ایک لاکھ 55 ہزار 264 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر