پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے یواے ای اور سعودیہ کا بیل آؤٹ پیکیج

 یو اے ای نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے ایک ارب ڈالر کے نئے قرضوں کی منظوری دے دی جبکہ 2 ارب روپے کے پرانے قرض کی واپسی بھی موخر کردی دوسری جانب پاکستان کا دیرینہ اتحادی سعودی عرب بھی بیل آؤٹ پر غور کر رہا ہے، سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے پاکستان کو 1 ارب ڈالر مالی اعانت بھی فراہم  کردی

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے مزید ایک ارب ڈالر کے قرض  کی منظوری دے دی ہے جبکہ پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی موخر کردی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ملاقات کے بعد پاکستان کی دیوالیہ ہوتی  معیشت کو سہارامل گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پی بی سی کا حکومت کو "نیا پاکستان سرٹیفکیٹس” سے اخراج روکنے  کا مشورہ

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کے قرض  کی منظوری دے دی ہے ۔

شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان  کی ڈوبتی معیشت کو سہارا فراہم کرتے ہوئے ایک ارب ڈالر کی نئی امداد جبکہ پاکستان کے ذمے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی موخر کردی ۔

متحدہ عرب امارات نے ڈیفالٹ کے خطرات کا شکار پاکستان کی مدد  کے لیے تین ارب ڈالر کے قرض کا اعلان کیا ہے، 2 ارب ڈالر کے موجودہ قرضہ کو ایک ارب ڈالر سے ملایا جائے گا ۔

وزیراعظم  ہاؤس سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کے2 ارب  ڈالر کے موجودہ قرض کو ایک ارب  ڈالر کے اضافی قرض کے ساتھ سرفہرست رکھا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کی مالی امداد ڈوبتی پاکستانی معیشت کے لیے مہلت ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان کا دیرینہ اتحادی سعودی عرب بھی بیل آؤٹ پر غور کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ورلڈ بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نصف ہونے کی پیش گوئی کردی

وزارت اقتصادی امور نے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی ) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تاکہ پاکستان کو 1 بلین ڈالر مالیت کے تیل سے ماخوذ کی مالی اعانت فراہم کی جا سکے۔

یاد رہے کہ سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی )  سعودی عرب کی ایک سرکاری ایجنسی ہے جو ترقی پذیر ممالک کو ترقیاتی امداد فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ تحاریر