ترسیلات زر میں سال بہ سال 19 فیصد کمی واقع ہوئی، رپورٹ

ایس بی پی کے مطابق دسمبر 2022 کے دوران بیرونی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ برس اسی مہینے کے مقابلے میں 19 فیصد کم ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ سال دسمبر میں ترسیلات زر 2.04 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جن میں سال بہ سال کی بنیاد پر 19 فیصد کمی واقع ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال یعنی دسمبر 2021 میں ترسیلات زر کی آمد 2.52 بلین ڈالر رہی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2022 میں ترسیلات زر میں کمی کا سلسلہ گذشتہ چار سے جاری تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2022 میں ترسیلاب زر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 2.1 ارب ڈالر بھیجے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے یواے ای اور سعودیہ کا بیل آؤٹ پیکیج

1.23ارب ڈالر کی کمی کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئے

ماہانہ بنیادوں پر، ترسیلات زر میں 3.2 فیصد کی کمی ہوئی کیونکہ نومبر 2022 میں ان کی رقم 2.108 بلین ڈالر تھی۔ مجموعی طور پر، مالی سال 2022-23 کے جولائی سے دسمبر کے دوران ترسیلات زر کی آمد 14.052 بلین ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 15.807 بلین ڈالر تھی یعنی ترسیلات زر میں 11.1 فیصد کمی واقع ہوئی۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں دسمبر 2022 کے مہینے میں 516.3 ملین ڈالر بھیجے ، جبکہ گذشتہ سال (2021) کی اسی مدت میں 626.8 ملین ڈالر بھیجے تھے یعنی ترسیلاب زر میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی۔

اس ماہ کے دوران متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر 328.7 ملین ڈالر رہی، جو دسمبر 2021 میں 453.2 ملین ڈالر تھیں ، یعنی ترسیلات زر میں 27 فیصد کمی ہوئی۔

اکتوبر میں ترسیلات زر میں تقریباً 16 فیصد کمی ہوئی۔ یونائیٹڈ کنگڈم (یو کے ) سے آمد میں 8% کی کمی واقع ہوئی ، دسمبر 2021 میں 340.8 ملین ڈالر سے کم ہو کر دسمبر 2022 میں 314.2 ملین ڈالر رہ گئے۔

مزید برآں، یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 19.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی کیونکہ دسمبر 2022 میں ان کی رقم 233.3 ملین ڈالر تھی۔ امریکا میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2022 میں 230.5 ملین ڈالر بھیجے، جس میں سال بہ سال 7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ تحاریر