انڈس موٹر نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ روپے تک کا اضافہ کردیا
انڈس موٹر کمپنی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کی غیر مستحکم صورتحال، روپے کی قدر میں کمی ، یوٹیلیٹیز اور اوور ہیڈز میں اضافے نے مینوفیکچرنگ کی لاگت کو شدید متاثر کیا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں 8 فیصد تک اضافہ کیا جا رہا ہے
ملک کی غیر مستحکم معاشی صورتحال اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہونے پر انڈس موٹر کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ روپے تک کا اضافہ کردیا ہے ۔
انڈس موٹر کمپنی نے غیرملکی زرمبادلہ کی غیرمستحکم صورتحال اور یوٹیلیٹیز اور اوور ہیڈز کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں12 لاکھ روپے تک اضافے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاک سوزوکی نے پھر گاڑیاں 40ہزار سے سوالاکھ روپے تک مہنگی کردیں
انڈس موٹر کمپنی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معاشی غیر یقینی صورتحال اور خام مال کی قیمت میں افراط زر کی وجہ سے، وینڈر کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ غیرمستحکم صورتحال، روپے کی قدر میں کمی،یوٹیلیٹیز اور اوورہیڈز میں اضافے نے بھی انڈس موٹر کیلئے مینوفیکچرنگ کی لاگت کو شدید متاثر کیا ہے ۔
انڈس موٹر کمپنی کے نوٹیفکیشن گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹویوٹا نے اپنے ماڈل الٹس کی قیمت میں3 لاکھ 70ہزار روپے کا اضافہ کیا جس کے بعد نئی قیمت 49 لاکھ 39 ہزارروپے ہوگئی ہے ۔
کرولا الٹس سی وی ٹی کی قیمت میں 3 لاکھ 90 ہزارروپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 53 لاکھ 69 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ کرولا 1.6 CVT Upspec کی قیمت 430,000 روپے کے اضافہ ہوا ہے ۔
یارس 1.3 (جی ایل آئی ایم ٹی )2 لاکھ 28 ہزار اضافے کے بعد 3819000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 3539000 روپے تھی۔ یارس 1.3 (جی ایل سی وی ٹی ) کی قیمت میں 300000 روپے اضافہ کیا گیا ہے
یارس 1.3 (اے ٹی آئی وی /ٹی) کی قیمت 310000 روپے اضافے سے 4039000 روپے ہوگئی ہے جبکہ یارس 1.3(اے ٹی آئی وی /سی وی ٹی) 3 لاکھ 10 ہزار روپے مہنگی ہوگئی ہے ۔
ہائی لکس کے چوتھے ویرینٹ ریوو وی آٹومیٹک 8 کی قیمت میں 830000 روپے اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 10599000 روپے سے بڑھ کر 11429000 روپے ہوچکی ہے۔
ٹویوٹا فارچیونر (جی اے / ٹی )کی قیمت میں930000 روپے اضافے سے 11579000روپے ہوچکی ہے۔ ٹویوٹا فارچیونر (وی اے / ٹی 7 ) کی قیمت میں 510000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹویوٹا نے رواں سال 7 ہزار332 گاڑیاں بیچ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا
انڈس موٹر کے نوٹیفکیشن کے مطابق فارچیونر8 سگما 4 کی قیمت میں1130000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ فارچیونر لیجنڈر کی قیمت میں 1210000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
آٹو انڈسٹری کے ماہرین کے مطابق انڈس موٹر کمپنی نے اپنے گاڑیوں کی قیمتوں میں8 فیصد تک اضافہ کیا ہے جس کی وجہ انہوں نے روپے کی قدر میں کمی اور افراط زر کے دباؤ بتایا ہے۔