غیر مستحکم سیاسی و معاشی صورتحال کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی
ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے100 انڈیکس 602 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار کی سطح سے نیچے آیا اور 39 ہزار 720 پربند ہوا جبکہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوا تاہم سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی
سال رواں کے تیسرے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی دیکھی گئی جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے تاہم سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔
ملک کی غیرمستحکم سیاسی و معاشی صورتحال کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کا شکار رہا۔ ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ بھی ہوا تاہم سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کی پیداواری نمو 2010 سے 2020 تک صرف ڈیڑھ فیصد رہی
ہفتہ وار تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے100انڈیکس602 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار کی سطح سے نیچے آیا اور 39 ہزار 720 پربند ہوا ۔
آج حصص بازار میں کاروبار کا آغازدن کی تجارت کا آغاز مندی سے ہوا جبکہ پورا دن مندی چھائی رہی۔ معاشی ماہرین نے حصص بازار کی مندی کو سیاسی و معاشی غیر یقینی صورتحال کو قرار دیا ہے ۔
دوسری جانب امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہوا۔ آج انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انٹر بینک میں 19 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے مہنگا ہوا۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے اضافے سے 228 روپے 34پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 238 روپے 75 پیسے پر بند ہوا ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/UORNcYzYwH pic.twitter.com/RqZzoFhLV8
— SBP (@StateBank_Pak) January 16, 2023
آج سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 800 روپے کمی سے ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 2400 روپے کمی سے ایک لاکھ 58 ہزار 179 روپے ہوگیا ۔