کراچی والوں کیلئے بڑی خبر، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10.26 روپے فی یونٹ کمی کا امکان

کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔

اہلیان کراچی کے لیے اچھی خبر کا امکان، دسمبر کے لیے کے الیکٹرک کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں 10 روپے 26 پیسے کی کمی ہوسکتی ہے ۔

کے الیکٹرک سے وابستہ شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر کا امکان ہے کیونکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 26 پیسے کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے.

یہ بھی پڑھیے

اسٹاک مارکیٹ کا حجم 100ارب ڈالر سے 23.5ارب ڈالر پر آگیا، محمد سہیل

پی ایس ایکس میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1379 پوائنٹس کی کمی واقع

کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے ماہ دسمبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 26 پیسے کمی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست پر رواں ماہ 30 جنوری کو سماعت کرے گی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی یہ درخواست کی سماعت پر فیصلہ اہلیان کراچی کے حق میں دے دیا تو منظوری کی صورت میں کراچی کے بجلی صارفین کو 12 ارب سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے.

متعلقہ تحاریر