جولائی تا نومبر بڑی صنعتوں کی پیداوار 3.58فیصد گرگئی
مشینری اور آلات کی پیداوار میں 41 فیصد، گاڑیوں کی پیداوار میں 28 فیصد، ادویہ کی پیداوار میں 23 فیصد،ٹیکسٹائل 11فیصد جبکہ لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 8.7فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے
ملک کی تباہ حال معاشی صورتحال ، زر مبادلہ کے گرتے ذخائر اور بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے میں رکاوٹیں ڈالنے کے باعث ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
جولائی سے نومبر کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار 3.58فیصد گرگئی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کا لوئر مڈل انکم والے ممالک میں شمار
ملک کی معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے بینکرز کی اسحاق ڈار کو تجاویز
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی دگرگوں معاشی صورتحال کے پیش نظر مالی سال 23-2022کے پہلے 4 ماہ میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 3.58فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ صرف نومبر کے مہینے میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں ساڑھے 5 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔
اعداد و شمار کےمطابق مشینری اور آلات کی پیداوار میں 41 فیصد، گاڑیوں کی پیداوار میں 28 فیصد، ادویہ کی پیداوار میں 23 فیصد،ٹیکسٹائل 11فیصد جبکہ لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 8.7فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔