ڈالر سے منافع کمانے والے نجی بینکوں کا کچا چھٹا 23 جنوری کو کھولیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک
مرکزی بینک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈالرسے منافع کمانے والے نجی بینکوں کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ہمیں کاروباری برادری کے لیے سہولتیں پیدا کرنی ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب کچھ بڑے اقدامات کرنے پڑ رہے ہیں۔ ایل سیز کو جانچنے کے لیے کافی وقت لگ جاتا ہے۔
کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ایل سیز کو جانچنے کے لیے کافی وقت لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے ایل سیز کھلنے میں دیر لگتی ہے ۔ بینکوں کو خاص ہدایات کردی گئی ہیں کہ خوراک ، ادویات اور تیل کی ایل سیز کو خصوصی ترجیح دی جائے۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی والوں کیلئے بڑی خبر، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10.26 روپے فی یونٹ کمی کا امکان
اسٹاک مارکیٹ کا حجم 100ارب ڈالر سے 23.5ارب ڈالر پر آگیا، محمد سہیل
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ڈالرسے منافع کمانے والے نجی بینکوں کے خلاف تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں ، جلد ایکشن لیا جائے گا ، 23 تاریخ کو میڈیا کے سامنے رپورٹ منظرعام پر لائی جائے گی۔
مرکزی بینک کے گورنر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں مشکل حالات کے باوجود 33 ہزار ایل سیز کے کیسز کلیئر کیے ہیں۔ ہماری امپورٹ کم ہوئی ہے۔ ہماری ایکسپورٹ میں بہتری آئی گی تو معیشت میں بہتری آئے گی۔ زرعی شعبے کے لیے امپورٹس میں بہتری پیدا کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امپورٹرز کو سہولتیں فراہم کریں گے تاکہ وہ کاروبار کو جاری رکھ سکیں۔