دو روزہ بدترین مندی کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دو روزہ شدید ترین مندی کے بعد آج مثبت رجحان دیکھا گیا، حصص بازار کا 100 انڈیکس 448 پوائنٹس اضافے سے38 ہزار791 پر بند ہوا جبکہ دوسری جانب ڈالر کی قدر میں 25 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا
سال رواں کے تیسرے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مسلسل دو روزہ شدید مندی کے بعد آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم انٹربینک میں ڈالر مزید 25 پیسے مہنگا ہوا ہے ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دو روزہ شدید ترین مندی کے بعد آج مثبت رجحان دیکھا گیا تاہم کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تیزی نہ رک سکی اور آج بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ۔
یہ بھی پڑھیے
ڈالر سے منافع کمانے والے نجی بینکوں کا کچا چھٹا 23 جنوری کو کھولیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 448 پوائنٹس اضافے سے38 ہزار 791 پر بند ہوا۔ آج اسٹاک مارکیٹ میں 312 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین ہوا۔
آج 312 کمپنیزکے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے184 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور109کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ رواں سال کے تیسرے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی چھائی رہی ۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس 602 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار 720 پر بند ہوا تھا ۔
کاروباری ہفتے کا دوسرا روز سرمایہ کاروں پر بہت بھاری گزرا تھا ۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی تھی ۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 342 پر بند ہوا تھا ۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 30 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوئی تھی ۔ مارکیٹ کریش کر جانے کی وجہ سے حصص بازار میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے تقریباً 200 ارب روپے ڈوب گئے تھے ۔
آج انٹربینک ٹریڈنگ میں پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 25 پیسے کم ہوئی اور گزشتہ روز 228.65 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 228.91 روپے پر بند ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
بزنس کونسل اور ایکسچینج کمپنیز کی معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے قابل عمل تجاویز
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے مطابق، یورو کی قیمت میں 1.10 روپے کا اضافہ ہوا اور گزشتہ روز کے 247.51 روپے کے بند ہونے کے مقابلے میں 248.61 روپے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ng2HPENULr pic.twitter.com/GbMqysCsFF
— SBP (@StateBank_Pak) January 18, 2023
جاپانی ین بغیر کسی تبدیلی کے 1.77 روپے پر بند ہوا، برطانوی پاؤنڈ کی شرح تبادلہ میں 3.36 روپے کا اضافہ ہوا، جو 279.28 روپے کے آخری بند ہونے کے مقابلے میں 282.64 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط سونے کی ایک تولہ قیمت 185,100 روپے ہے۔ 24 ہزار سونے کے 10 گرام کی قیمت 158,700 روپے ریکارڈ کی گئی۔