آئی ایچ جی ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کا لاہور میں پہلا "ہالیڈے ان” بنانے کا اعلان
آئی ایچ جی نے ڈیلٹا سینٹوری سے معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا ہےجس کے تحت لاہور میں پہلا "ہالیڈے ان" (Holiday Inn) ہوٹل بنایا جائے گا، آئی ایچ جی کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیتھم متر کا کہنا ہے پاکستان آنے والے مہمانوں کو عالمی معیار کی سہولیات فرائم کی جائیں گی
دنیا کی معروف کمپنی آئی ایچ جی (IHG) ہوٹلز اینڈ ریزورٹس لاہور میں 220 کمروں پر مشتمل "ہالیڈے ان” (Holiday Inn) ہوٹل کھولنے کاارادہ رکھتا ہے جوکہ 2026 تک مکمل ہوجائے گا ۔
آئی ایچ جی (IHG) ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی ڈیلٹا سینٹوری پرائیویٹ لمیٹڈ (Delta Centauri Pvt) سے معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ملک کے واحد 7 اسٹار سرینا ہوٹل میں پوائنٹ آف سیل غیر موثر ہونے کا انکشاف
دنیا کے 100سے زائد ممالک میں کام کرنے والی کمپنی آئی ایچ جی (IHG) کے مطابق پہلا "ہالیڈے ان” (Holiday Inn) ہوٹل لاہور میں قائم کیا جائے گا ۔
آئی ایچ جی ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے حکام کے مطابق "ہالی ڈے ان” مستقبل میں پاکستان آنے والے تفریحی اور کاروباری مسافروں کے لیے ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ برانڈ لائے گا۔
آئی ایچ جی کے حکام کا کہنا ہے کہ 220 کمروں پر مشتمل ہوٹل ایئر پورٹ سے صرف 10 منٹ کی دوری پر بنایا جائے گا جبکہ یہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہور سے بھی ملحق ہوگا ۔
حکام کے مطابق لاہور”ہالی ڈے ان” (Holiday Inn) دنیا کی جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہوٹل میں فنکشن رومز، میٹنگ رومز اور بزنس سینٹر بھی بنایا جائے گا
آئی ایچ جی ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر برائے انڈیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ ہیتھم متر کا کہنا ہے کہ پاکستان ثقافت، خوراک اور بے شمار تاریخی اور قدرتی مقامات سے مالا مال خوبصورت ملک ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ملتان میں انگلینڈ ٹیم کے ہوٹل کے قریب فائرنگ سے سَراسِیمگی پھیل گئی
ان کا کہناتھاکہ ہالیڈے ان ہوٹل ان مہمانوں کے لیے بہترین منزل ہو گا جو متنوع ضروریات کے ساتھ عالمی معیار کے مہمان نوازی کے تجربے سے لطف اندوز ہوں گے جس کے لیے یہ برانڈ جانا جاتا ہے۔
ڈیلٹا سینٹوری پرائیویٹ لمیٹڈ کے جوائنٹ چیئرمین طارق سعادت کاکہنا ہے کہ آئی ایچ جی ہوٹلز اینڈ ریزورٹس لاہور آئے مہمانوں کو بہترین درجے کی بین الاقوامی مہمان نوازی پیش کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہوٹل ایک بڑے ترقیاتی کمپلیکس کا حصہ ہو گا جس میں لگژری اپارٹمنٹس، دفاتراورتفریحی آپشنز، شاپنگ مالز، کھیلوں کے میدان، ریستورنٹ، سینما گھر وغیرہ شامل ہوں گے۔