اسٹیٹ بینک کو تاجروں کا خیال آگیا، بندرگاہ پر پھنسے کنٹینرز کی تفصیلات طلب

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق تاجر رہنماؤں سے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی کی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے درآمدی کنٹینرز کی تفصیلات طلب  کرلی ہیں، کے سی سی آئی نے تاجروں سے ان کے مال کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے

گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی ) جمیل احمد کے ساتھ تاجروں کی ملاقات کے بعد کراچی کی بندر گاہ پر پھنسے ہوئے درآمدی کنٹینرز کی تفصیلات طلب  کرلی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک پاکستان نے کراچی کی بندر گاہ پر پھنسے ہوئے درآمدی کنٹینرز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ یہ پیشرفت گورنر ایس بی پی  اور تاجروں کے درمیان ملاقات کے بعد ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی چیمبر کا بندرگاہوں پر کنٹینرز کی کلیئرنس بند ہونے پر تشویش کا اظہار

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے کراچی کی بندر گاہ پر پھنسے ہوئے کنٹینرز کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

کراچی چیمبر کے اعلامیہ  میں بزنس اینڈ انڈسٹریل کمیونٹی کے اراکین سے درخواست کی ہے کہ "کے سی سی آئی” کو تمام مطلوبہ تفصیلات آن لائن ای فارم کے ذریعے فراہم کریں۔

کے سی سی آئی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق تاجروں کا جمع کیا گیا تمام ڈیٹا اسٹیٹ بینک پاکستان کو بھیج دیا جائے گا تاکہ پھنسے ہوئے کنٹینرز کو جلد از جلد جاری کیا جاسکے۔

یاد رہے کہ زرمبادلہ کے دخائر میں تشویشناک حد تک کمی کی وجہ سے اشیائے خورونوش، خام مال اور طبی آلات سے بھرے ہزاروں کنٹینرز کراچی بندرگاہ پر روکے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بزنس کونسل اور ایکسچینج کمپنیز کی معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے قابل عمل تجاویز

بینکس نے ڈالرز کی کمی کے باعث در آمد کنندگان کو نئی ایل سیز (لیٹر آف کریڈٹ ) کھولنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کنٹینرز بندرگاہ پر پھنس گئے تھے ۔

متعلقہ تحاریر