اسٹاک مارکیٹ میں اربوں روپے کا نقصان، ڈالر بھی ڈار کے قابو سے باہر ہوگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آخری کاروباری روزکے دوران بدترین مندی دیکھی گئی اور100انڈیکس423پوائنٹس کمی سے38 ہزار407کی سطح پر آگیا جبکہ امریکی ڈالر بھی ڈار کے قابو کے باہر ہوگیا ،انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ مزید کمزور ہوگیا جبکہ سونا کی قیمت بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہے
رواں سال کے تیسرے کاروباری ہفتے کا آخری روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں پر بھاری گزرا۔ آج مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھی گئی جبکہ ڈالر بھی بے قابو رہا اور سونا بھی مزید مہنگا ہوگیا ہے ۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کا رجحان غالب رہا جبکہ ڈالر بھی ڈار کے قابو میں نہ آیا اور مزید مہنگا ہوگیا ۔ سونے کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پاک، روس گیس و تیل کے معاہدے، ادائیگیاں روسی کرنسی میں کی جائیں گی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ پی ایس ایکس کے100 انڈیکس423 پوائنٹس کمی کے بعد 38 ہزار407 پر بند ہوا ۔
یاد رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ پہلے روز602 پوائنٹس جبکہ دوسرے روز 100 انڈیکس میں 1378 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 448 پوائنٹس اضافے سے38 ہزار791پر بند ہوا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں 312 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج جمعرات کو مثبت رجحان رہا تھا۔ حصص بازارکا100انڈیکس40 پوائنٹس اضافے سے38 ہزار831 پر بند ہوا تھاجبکہ حصص بازار میں صفر اعشاریہ 10 فیصد مثبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
دوسری جانب امریکی ڈالربھی ڈار کے قابو کے باہر رہا۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق انٹربینک میں ڈالر52 پیسے مہنگا ہوگیا ۔ 52 پیسے اضافے سے ایک ڈالر229 روپے67 پیسے پر پہنچ گیا ہے ۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/VmNyjWZ9Qa pic.twitter.com/y8vJTcpEaZ
— SBP (@StateBank_Pak) January 20, 2023
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر نے روپے کو روند دیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے اضافے سے240 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔
کاروباری ہفتے کے آخری روزسونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ سونا700 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 86 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے بڑھا جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 59 ہزار 465 روپے کا ہوگیا ۔