معیشت کا ایک اور مشکل دن: ڈالر مزید مہنگا، سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

غیر مستحکم سیاسی و معاشی صورتحال کے باعث روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں روز بروز اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے جبکہ آج سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ  گیا  تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی دیکھی گئی

سال رواں کے چوتھے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ ڈالر اور سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور سونے بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک کا معیشت کو مزید مشکلات میں ڈالنے کا فیصلہ، شرح سود میں مزید ایک فیصد اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) آج تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ حصص بازار کا 100 انڈیکس میں 35 پوائنٹس کا اضافے  سے 38 ہزار 443  پر بند  ہوا۔

آج حصص بازار میں 315 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 130کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 159 کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔ 26 کمپنیز کے حصص مستحکم رہے ۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر آج بھی بے قابو رہا۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں48 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر230 روپے 15 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر50 پیسے مہنگا ہوکر240روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ بازار سے بھی مہنگائی کی خبریں آرہی ہے۔ آج ملک میں فی تولہ سونا مزید950 روپے مہنگا ہوکرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

سونے کے بیوپاریوں کے مطابق فی تولہ سونا950 روپے اضافے  سے ایک لاکھ 88 ہزار 150 جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 61 ہزار308 روپے ہوگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر