حکومت نے سعودیہ اور امارات کے بعد قطری امداد پر نظریں گاڑلیں

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے دو روزہ سرکاری دورہ قطر کے موقع پر ملک  کی معاشی مشکلات کے پیش نظر اپنے قطری ہم منصب علی بن احمد الکواری مالی تعاون کی درخواست کی ہے جبکہ تین ایئر پورٹس  کو آؤٹ سورس کرنے  کا معاملہ بھی زیر غور آیا

وفاقی حکومت نے سنگین معاشی و مالی بحران کے حل کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کے بعد قطر  کی جانب مالی امداد کے لیے نظریں گاڑ لیں ہیں۔

وفاقی حکومت نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد قطر سے  معاشی مشکلات سے نکلنے کیلئے امداد طلب  کی ہے اس سلسلے میں اسحاق  ڈار نے اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی ۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے یواے ای اور سعودیہ کا بیل آؤٹ پیکیج

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے دو روزہ سرکاری دورہ قطر کے موقع پر ملک  کی معاشی مشکلات   کے پیش نظر قطری ہم منصب  علی بن احمد الکواری  مالی تعاون کی درخواست کی ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار دو دوزہ سرکاری دورے پر قطر میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے ملاقات کی ۔ اسحاق ڈار اور  علی بن احمد الکواری کے درمیان ملاقات میں اہم امور پر غور کیا گیا ۔

سنگین معاشی بحران کے شکار پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے بیرونی مالیاتی امداد کیلئے قطر کے وزیر خزانہ کو پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب کے بعد بحالی کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

دونوں وزرائے خزانہ کے درمیان مالی امداد کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں معاون خصوصی ڈاکٹر محمد جہانزیب خان اور قطر میں پاکستانی سفیر محمد اعجاز نے بھی شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

سیلاب زدگان کے لیے عالمی ڈونر کانفرنس: عالمی برادری کا 8 ارب ڈالر سے زائد کی امداد دینے کا وعدہ

واضح رہے کہ اسحاق ڈارپاکستان میں قطری سرمایہ کاری کے حوالے سے  دوحہ میں موجود ہیں جس کا مقصد قطر کی جانب سے تین بڑے پاکستانی ہوائی اڈوں کا انتظامی کنٹرول حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔

پاکستانی حکومت نے رواں ماہ کہا تھا کہ اس نے ملک کے تین ایئر پورٹس کے آپریشن کو قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

متعلقہ تحاریر