عوام کیلئے ایک اور بری خبر: ادویات کی قیمتوں میں 13.5 فیصد اضافہ

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق دسمبر 2022 میں ادویات اور طبی سہولیات ساڑھے 13 فیصد مہنگی ہوئیں۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے صحت کے شعبے کو بھی نہ بخشا۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر 2022 میں ادویات اور طبی سہولیات ساڑھے 13 فیصد تک مہنگی ہوگئیں۔

مہنگائی کے ستائے عوام اپنی صحت کا خود خیال رکھیں ، کیونکہ اب بیمار پڑنا اُن کو مزید مہنگا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

معیشت کا ایک اور مشکل دن: ڈالر مزید مہنگا، سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسٹیٹ بینک کا معیشت کو مزید مشکلات میں ڈالنے کا فیصلہ، شرح سود میں مزید ایک فیصد اضافہ

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق دسمبر 2022 میں ادویات اور طبی سہولیات ساڑھے 13 فیصد مہنگی ہوئیں۔ دسمبر میں ادویات اور خام مال کی قیمتوں میں 15 اعشاریہ 40 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق ایک ماہ میں طبی آلات کی قیمتیں 6 فیصد سے زائد بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر میں ڈاکٹروں کی فیس میں 15 فیصد، دانتوں سے متعلق علاج 13 اعشاریہ 59 فیصد، میڈیکل ٹیسٹس 16 اعشاریہ 40 فیصد اور اسپتالوں کی فیس میں ساڑھے 6 فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

معاشی ماہرین کے مطابق حکومت کو ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے خام مال اور طبی آلات کی درآمدات پر لگائے ٹیکسز کو کم کرنا ہو گا ، تاکہ حقیقی معینوں قیمتوں میں کمی ہوسکی اور عوام کو سکون میسر آسکے۔

متعلقہ تحاریر