آئی ایم ایف کا شرائط پر عملدرآمد تک پاکستان آنے سے انکار
24 جنوری کو ہونے والے ورچوئل مذاکرات میں نویں جائزہ کیلئے آئی ایم ایف مشن کی تاریخ نہ طے پا سکی۔
آئی ایم ایف کو منانے میں حکومت پاکستان کو ناکامی سامنا، آئی ایم ایف کو راضی کرنے کےلیے ورچوئل مذاکرات کا پہلا دور بے تنیجہ ختم ہوگیا اور اب مزید بات چیت بدھ 25 جنوری کو ہوگی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوگیا ہے اور پہلے دور میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اسٹیٹ بینک کا معیشت کو مزید مشکلات میں ڈالنے کا فیصلہ، شرح سود میں مزید ایک فیصد اضافہ
کنگال حکومت عیاش حکمران: چھ ماہ میں 1.2 ارب ڈالر کی لگژری گاڑیاں درآمد کرلیں
24 جنوری کو ہونے والے ورچوئل مذاکرات میں نویں جائزہ کیلئے آئی ایم ایف مشن کی تاریخ نہ طے پا سکی۔
آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان مذاکرات 25 جنوری کو بھی ہوں گے۔
توقع ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ٹیم کے ورچوئل مذاکرات مکمل ہو جائیں گے۔ مشن کی تاریخ کو حتمی شکل دینے سے قبل آئی ایم ایف مطالبات کی منظوری چاہتا ہے۔
وزارت خزانہ حکام نے آج کے مذاکرات میں تمام اہداف مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
مذاکرات کے اختتام پر آئی ایم ایف مشن کی تاریخ کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ہم نویں جائزہ کو مکمل کرکے پروگرام بحال کرنا چاہتے ہیں۔