سندھ پولیس کے افسر کا پیپلزپارٹی اور ڈاکوؤں میں رابطوں کا الزام

اے ایس آئی اصغر مغیری کا کہنا ہے کہ انصاف نہیں ملا تو بچوں سمیت خود کو آگ لگا لوں گا۔

سندھ پولیس کے اے ایس آئی اصغر مغیری نے پاکستان پیپلزپارٹی، پولیس حکام اور ڈاکوؤں کے درمیان رابطوں کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ انصاف نہیں ملا تو وہ بچوں سمیت خودکشی کرلیں گے۔ 

اپنے ویڈیو پیغام میں سندھ پولیس کے اے ایس آئی اصغر مغیری کو کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ’پیپلزپارٹی نے ڈاکوؤں کو پناہ دینے کے لیے پولیس میں اپنے افراد بھرتی کر رکھے ہیں۔ ڈی آئی جی بنگش پٹھان نے میرے گھر پر فائرنگ کا نوٹس نہیں لیا بلکہ بااثر شخصیت کے سائے میں پلنے والے ڈاکو کو شراب سمیت پکڑنے پر مجھے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔‘

اصغر مغیری نے لاڑکانہ پریس کلب کے صدر پر بھی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’یہاں ایک ظالم جاتا ہے تو دوسرا ظالم آجاتا ہے۔ صحافیوں میں چند لوگ ہی اچھے ہیں، لاڑکانہ پریس کلب جاتا ہوں تو صحافی کہتے ہیں کہ پیسے دو گے تو خبر لگے گی۔ مجھے بلیک میل کرتے ہیں، میں پوچھتا ہوں کہ صحافی کون سے دودھ کے دھلے ہوئے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے

بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے کارکن درخت پر چڑھ گیا

اپنی وائرل ویڈیو میں سندھ پولیس کے افسر کا کہنا ہے کہ ’اگر مجھے 2 دن تک انصاف نہیں ملا تو بچوں سمیت خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لوں گا۔‘

اے ایس آئی اصغر مغیری نے مزید کیا کہا دیکھیے ہیں اس ویڈیو میں۔

متعلقہ تحاریر