ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم نیلوفر کب سنیما گھروں کی زینت بنے گی؟
ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ جیسےفلم جلد ریلیز ہونے جارہی ہے۔
لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیاب ترین جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم نیلوفر کے بھی رواں برس ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ جیسےفلم جلد ریلیز ہونے جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فواد خان اور ماہرہ خان کی ایک اور فلم کی عکس بندی مکمل
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے دنیا بھر سے ایک کروڑ ڈالر کمالیے
ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں فلم نیلوفر کے اسکرپٹ کی تصویر شیئر کی ہےجس سے یہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم جلد ریلیز ہونے جارہی ہے۔
فواد خان نے بطور شریک فلمساز گزشتہ ماہ 9 دسمبر کو فلم کی عکسبندی مکمل کی تھی۔اداکار فواد خان اور ماہرہ خان ڈرامہ سیریل” ہمسفر“ اور فلم ”دی لیجنڈ آف مولاجٹ “کے بعد فلم”نیلوفر“ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔فلم میں ماہرہ خان ایک نابینا لڑکی کا کردار اداکررہی ہیں۔
فلم نیلوفر کی مرکزی شوٹنگ دسمبر 2020 میں مکمل ہوگئی تھی اور فلم کو 2021 میں ریلیز ہونا تھا تاہم کرونا وبا کے باعث اس کی ریلیز التوا کا شکار ہوگئی،بعدازاں یہ فلم رواں ماہ 23 دسمبر کو ریلیز ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں لیکن اب کہا جارہا ہے کہ فلم نیلوفر رواں برس کے ابتدائی مہینوں میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
#FawadKhan just closed the camera of his ambitious project #Neelofar and wrapped up its last spell in Lahore yesterday.
Film is all set to release in early 2023 starring Fawad Khan and #MahiraKhan in lead roles. #NeelofarMovie #PakistaniMovie #NeelofarTheFilm #LollywoodPictures pic.twitter.com/5x12ixMzUn— Lollywood Pictures 🇵🇰 (@LollyPictures) December 10, 2022
فلم نیلوفر کے ہدایت کار عماررسول جبکہ پروڈیوسرز میں حسان خالد،فواد خان،قاسم محمود اور اوصاف شارق شامل ہیں۔ فواد خان اور ماہرہ خان کے علاوہ مدیحہ امام،سمیہ ممتاز،فیصل قریشی،بہروز سبزواری،راشد فاروقی،عتیقہ اوڈھو، گوہر رشید اور نوید شہزاد فلم میں اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔