عصر ملک کی ملالہ کو ان کی دستاویزی فلم آسکر کیلئے نامزد ہونے پر مبارکباد
عصر ملک نے اپنی اہلیہ ملالہ یوسف زئی کو ان کی دستاویزی فلم "اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ" (stranger at the gate) کو آسکر کی نامزدگی پر مبارکباد دی، ملالہ نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ فلم ہر ناظرین کو چیلنج کرے گی کہ وہ اپنے مفروضوں پر سوال اٹھائے
نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے ان کی دستاویزی فلم "اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ”(stranger at the gate) کو آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پراپنے ہینڈل سے عصرملک نے اپنی اہلیہ ملالہ یوسف زئی کو ان کی دستاویزی فلم "اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ”(stranger at the gate) کو آسکر کی نامزدگی پر مبارکباد دی ۔
یہ بھی پڑھیے
پٹھان کا متنازعہ گانا "بے شرم رنگ” ردبدل کے بعد دوبارہ فلم میں شامل کرلیا گیا
عصر ملک نے اپنے پیغام میں کہاکہ آسکر کی نامزدگی کیلئے پوری ٹیم اور میری شاندار بیوی کو مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسانیت کیلئے ایک شاندار پیغام کے ساتھ ایک متحرک کہانی ہے۔
ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک نے ٹوئٹر پیغام میں دستاویزی فلم "اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ” کا لنک بھی شیئر کیا ہے۔ انہوں نے صارفین کو کہا کہ ہر کوئی نیچے دیے گئے لنک پر فلم دیکھ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ملالہ کی حمایت یافتہ دستاویزی فلم آسکر کے لیے نامزدگی حاصل کرچکی ہے۔’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ’ کو 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین دستاویزی فلم کے زمرے میں نامزد کیا گیا۔
ملالہ یوسف زئی کاکہنا ہے کہ یہ فلم معافی اور نجات کی ایک طاقتور سچی کہانی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ فلم ہر ناظرین کو چیلنج کرے گی کہ وہ اپنے مفروضوں پر سوال اٹھائے ۔