اداکارہ ازیکا ڈینیئل بھی رابی پیرزادہ کے نقش قدم پر چل پڑیں؟
اداکارہ ازیکا ڈینیئل کو انسٹاگرام پر خطرناک وڈیو شیئر کرنےپر صارفین نے تنقید کانشانہ بنایا ہے۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ازیکا ڈینیئل ویسے تو اپنے کام کے حوالےسے جانی جاتی ہیں تاہم اداکارہ نے گزشتہ روز ایک ایسی وڈیو شیئر کی ہے جس پر ان کا موازنہ شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی رابی پیرزادہ سے کیا جارہا ہے۔
اداکارہ ازیکا ڈینیئل کو انسٹاگرام پر خطرناک وڈیو شیئر کرنےپر صارفین نے تنقید کانشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
رابی پیرزادہ نے پھر خطرناک سانپوں اور شیر کے ساتھ تصاویر بنوالیں
رابی پیرزادہ کا اپنی غیر مرئی طاقت سے متعلق بڑا دعویٰ
یہ بھی پڑھیے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی وڈیو میں اداکارہ ازیکا ڈینیئل کو شیر کے بچوں کے ساتھ پنجرے میں موجود دیکھاجاسکتا ہے۔اداکارہ جھجھکتے ہوئے شیر کے بچے کو پیار کررہی ہیں جبکہ کیمرا مین عکس بندی میں مصروف ہیں۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام صارفین نےوڈیو پر تبصروں میں اداکارہ پر طعن و تشنیع کے نشتر برسائے ہیں۔ایک صارف نےلکھا کہ جنگلی جانوروں کو پروپس کے طور پر استعمال نہ کریں۔ وہ آرائشی اشیا نہیں ہیں اور نہ ہی ہمارے گھروں اور اسٹوڈیو سے متابقت رکھتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھاکہ ایک اور مشہور شخصیت کی جنگلی حیات کے ساتھ بطور پالتو جانور تشہیر، آپ کے ساتھ مسئلہ کیاہے ؟ آپ کو جو پلیٹ فارم میسر ہے اس کے ذریعے لوگوں میں جنگلی حیات کی آزادی کا شعور اجاگر کرنا چاہیے ، بہت مایوسی ہوئی کہ مشہور شخصیات کاکیسا برتاؤ ہے۔
ایک صارف نے لکھاکہ برائے مہربانی ان جنگلی بلیوں کے بغیر ماڈلنگ کریں اور انہیں جنگلوں میں چھوڑ دیں۔