اسکوئیڈ گیم ریئلٹی شو کی عکسبندی کے دوران 3 افراد کے زخمی ہونے کا انکشاف
نیٹ فلکس نے تصدیق کی ہے کہ حقیقی زندگی کے”اسکوئیڈگیم“شو کی عکس بندی کے دوران تین لوگوں کو طبی امداد دینا پڑی تھی تاہم اسٹریمنگ کمپنی نے شو میں شریک کسی امیدوار کو شدید چوٹ آنے کی تردید کی ہے ۔
نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی خوفناک جنوبی کوریائی سیریز پر مبنی ریئلٹی گیم شو”اسکوئیڈ گیم:دی چیلنج “عکس بندی کے دوران 3 افراد کے زخمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیٹ فلکس نے تصدیق کی ہے کہ حقیقی زندگی کے”اسکوئیڈگیم“شو کی عکس بندی کے دوران تین لوگوں کو طبی امداد دینا پڑی تھی تاہم اسٹریمنگ کمپنی نے شو میں شریک کسی امیدوار کو شدید چوٹ آنے کی تردید کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
اسکوئیڈ گیم کے لی جنگ جے ایمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے ایشیائی اداکار بن گئے
اسکوئیڈ گیم کے مداحوں کو سیزن 2 کیلیے مزید کتنا انتظار کرنا ہوگا؟
نیٹ فلکس نے پچھلے سال اعلان کیا تھا کہ وہ”اسکوئیڈ گیم: دی چیلنج “کو ایک ریئلٹی گیم شو کے طور پر شروع کر رہا ہے جو اس کے زبردست ہٹ ڈرامے پر مبنی ہے۔
یاد رہے کہ اسکوئیڈ گیم ایک خیالی جنوبی کوریائی ڈراما تھا جس میں شریک افراد ایک مرکز میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شریک ہوتے تھے اور ہارنے والے کو موت کے گھاٹ اتاردیا جاتاتھا ۔
10 اقساط پر مشتمل مقابلہ سیریز فی الحال برطانیہ میں فلمائی جا رہی ہےلیکن نیٹ فلکس نے پروڈکشن کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔برطانوی میڈیا میں شو کے سیٹ پردرجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے بعد جنگی صورت حال پیدا ہونےسے متعلق خبریں شائع ہونے کے بعد جمعرات کو شریک پروڈکشن کمپنیوں اسٹوڈیو لیمبرٹ اوردی گارڈن نے نیٹ فلکس کے ذریعے جاری کردہ بیان میں سی این این کو بتایاکہ ہم اپنی کاسٹ اور عملے کی صحت اور حفاظت کا بہت خیال رکھتے ہیں اور تمام مناسب حفاظتی طریقہ کارپر سرمایہ کاری کرتے ہیں جب کہ سیٹ پر بہت سردی تھی اور شرکااس کے لیے تیار تھے، سنگین چوٹ کا کوئی بھی دعویٰ غلط ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شو کے سیٹ پرہمہ وقت طبی ماہرین موجود رہتے ہیں اور صرف تین افراد کو معمولی علاج کی ضرورت پیش آئی ہے۔
اگرچہ سسپنس ڈرامہ جنوبی کوریا کے ہدایت کار ہوانگ ڈونگ ہائوک نے بنایا تھا اور اس میں بنیادی طور پر کورین اداکاروں نے کام کیا تھا جنہوں نے پورے ڈرامے کورین زبان استعمال کی تھی لیکن نئی چیلنج سیریز کے تخلیق کاروں نے کہا ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے سے انگریزی زبان بولنے والوں کی تلاش میں ہیں۔دریں اثنا ہٹ شو اسکوئیڈ گیم کے دوسرے سیزن کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم ابھی تک ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔