سجل علی 8 قسطوں پرمشتمل سیریز میں امراؤجان کا کردار ادا کرینگی
’امراؤ جان ادا ‘اردو ادب میں کلاسک ناول کا درجہ رکھتا ہے،اس ناول کو مرزا ہادی رسوا نے 1899میں تحریر کیا تھا۔ اس ناول کو19ویں صدی کے برصغیر پاک و ہند کی ثقافت بالخصوص درباریوں کی زندگی کی تصویر کشی کیلیے جاناجاتا ہے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی اردو ادب کے شاہکار ناول”امراؤجان ادا“سے ماخوذ 8 قسطوں پر مشتمل سیریز میں امراؤ جان کا کردار ادا کریں گی۔
’امراؤ جان ادا ‘اردو ادب میں کلاسک ناول کا درجہ رکھتا ہے،اس ناول کو مرزا ہادی رسوا نے 1899میں تحریر کیا تھا۔ اس ناول کو19ویں صدی کے برصغیر پاک و ہند کی ثقافت بالخصوص درباریوں کی زندگی کی تصویر کشی کیلیے جاناجاتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
شادی زندگی کا خوبصورت تعلق ہے لیکن اسے زندگی نہیں بنالینا چاہیے، سجل علی
عادل راجہ کے الزام پر کبریٰ خان، مہوش حیات اور سجل علی کاسخت ردعمل
اس ناول میں کئی فلمی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان میں ہدایت کار حسن طارق نے1972 میں فلم ’امراؤ جان ادا ‘بنائی تھی جس میں معروف اداکارہ رانی نےاداکار شاہد کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیاتھا جبکہ بھارت میں 1981میں مظفر علی کی اداکاری میں بننے والی فلم ’امراؤ جان ‘ میں اداکارہ ریکھا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ جب کہ جے پی دتہ کی 2006 میں بننے والی فلم "امراؤ جان” میں ایشوریہ رائے بچن نے یہ کردار ادا کیا تھا۔
1958 کی دو ہندوستانی فلموں ایس ایم یوسف کی”مہندی“ اور نخشب جارچھوی کی”زندگی یا طوفان“میں بھی اس ناول کی جھلک نظر آئی تھی۔اس ناول سے ماخوذ ایک ڈرامہ سیریل 2003میں جوٹی وی پر نشر کیا گیا جبکہ 2014میں بھارت کے سرکاری ٹی وی چینل دوردرشن اردو سے بھی اس ناول سے ماخوذ ڈرامہ سیریل نشر کیا گیا تھا۔2019مین بھارتی موسیقار سلیم سلیمان نے مظفر علی کی فلم کو اسٹیج میوزیکل”امراؤ جان اادا-دی میوزیکل“ کے طور پر پیش کیاتھا۔
اداکارہ سجل علیاس ناول سے ماخوذ اردو زبان کی نئی سیریز میں مرکزی کردار اداکرنے جارہی ہیں۔یہ سیریز ابوظہبی میں قائم ساؤتھ ایشین سیلیبریٹی مینجمنٹ ایجنسی ایکشن کنسلٹنسی کی پیشکش ہوگی اور اس کے پروڈیوسر حامد حسین اور محمد یعقوب ہیں۔
حامد حسین نے ورائٹی کو بتایا کہ فلمی ورژن کے برعکس یہ سیریز ناول کے اصل اردو ورژن پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے کیونکہ اس ناول پر بنائی گئی فلموں میں کہانی کو فلمی بیانیے میں فٹ کرنے کے لیے تخلیقی آزادیوں کا سہارا لیاگیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ناول میں بہت کچھ ہے جو کبھی بھی کسی آڈیو ویژول پروجیکٹ میں نہیں دکھایا گیا۔ اس سیریز میں ناول سے دوسری مضبوط خاتون کا مرکزی کردار بھی پیش کیاجائے گی۔یہ منصوبہ فی الحال تیاری کےمراحل میں ہے اور توقع ہے کہ یہ ایک بڑی پیشکش ثابت ہوگا۔