گریمی ایوارڈ کیلیے دوسری مرتبہ نامزد عروج آفتاب تقریب میں پرفارم بھی کریں گی

گریمی ایوارڈ کی تقریب اتوار 5فروری کوامریکی ریاست کیلیفورینا کے شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔

گریمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی نژادامریکی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل دوسری مرتبہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے بعد اس مرتبہ ایوارڈ کی مرکزی تقریب میں پرفارم بھی کریں گے۔

گریمی ایوارڈز کی تقریب اتوار 5فروری کوامریکی ریاست کیلیفورینا کے شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

عروج آفتاب مسلسل دوسرے سال گریمی ایوارڈ کیلیے نامزد

عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں

گلوکارہ کومعروف شاعر  حفیظ ہوشیار پوری کی شہرہ آفاق غزل”محبت کرنے والے کم نہ ہوں گے“گانے پر   گزشتہ برس   بہترین عالمی موسیقی کی کے گریمی ایوارڈ سے نوازاگیا تھا۔

گلوکارہ کو رواں سال مسلسل دوسری مرتبہ   اپنے گانے” ادھیڑو نا“ کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔5فروری کو لاس اینجلس میں منعقدہ گریمی ایوارڈ کی مرکزی تقریب میں اس سال کیلیے نامزد91 زمروں میں سے زیادہ تر کو ایوارڈ سے نوازاجائے گا۔

گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد رینڈی ریمبو تقریب کی مشترکہ میزبانی کے فرائض انجام دیں گے ،الباما کے بلائنڈ بوائز،لاسانتا سیسیلیا کے لارمایریسول تقریب کی ابتدا میں اپنی فن کاجادو جگائیں گے جبکہ گریمی ایوارڈ کیلیے نامزد عروج آفتاب،میڈیسن کننگھم، سماراجوئے، انوشکا شنکر اور کارلوس ویوس بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔

متعلقہ تحاریر