حمزہ فردوس نے فیروز خان کے دفاع کیلیے انوکھی منطق پیش کردی
حمزہ فردوس کو ماہرہ خان پر بلاجواز تنقید کے بعد اپنے والد فردوس جمال کے پیشہ ورانہ بائیکاٹ کا وقت یاد آگیا جب صرف فیروز خان ان کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار حمزہ فردوس نے طلاق کے بعد بیوی پر تشدد کے الزامات کا سامنا کرنے والے اداکار فیروزخان کے دفاع کیلیے انوکھی منطق پیش کردی۔
حمزہ فردوس کو ماہرہ خان پر بلاجواز تنقید کے بعد اپنے والد فردوس جمال کے پیشہ ورانہ بائیکاٹ کا وقت یاد آگیا جب صرف فیروز خان ان کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
فیروز خان نے ساتھی فنکاروں کی ذاتی معلومات افشا کرکے نیا محاذ کھول لیا
فیروز خان کا قابل نفرت اقدام، ثروت گیلانی کا عدالت جانے کا اشارہ
حمزہ فردوس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”جب مومنہ درید نے بے رحمی سے میرے والد پر پابندی عائد کردی تھی ، صرف فیروز خان کھڑے ہوئے اور اس پابندی کیخلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا“۔
Knowing Feroz from this, he will be least bothered by these intellectuals.
A few days late I know.
P.s. I’m not taking sides just recalling how the past events unfolded.
— Hamza (@hamza_firdous) January 25, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ” کی بورڈ کے دیگر مجاہدین یا میں یوں کہوں کہ رائے زنی کرنے والے اداکار خاموش رہے۔ مستقبل کے منصوبے داؤ پر لگ گئےتھے یا ان کی نام نہاد”انصاف کے لیے کھڑے ہونے“ کی اخلاقیات چھٹیوں پرتھی؟
میں فیروز کو اس حوالےسے جانتا ہوں، وہ ان دانشوروں کے مقابلے میں کم ازکم پریشان تو ہوا،مجھے اس معاملے کا تاخیر سے علم ہوا۔
حمزہ فردوس جمال کے ان ٹوئٹس کو انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اداکار فیروز خان نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی ہمیشہ ایسا ہی کریں گے۔
I am really appalled that senior and respectable persons like #Firdousjamal sahab still think that a woman has a heroine by date….till when will we continue on this repressive path and pull peers down. @TheMahiraKhan is a star in every sense of the word like her or hate her. pic.twitter.com/fZTEBUgJDj
— FK (@faisalkapadia) July 26, 2019
یاد رہے کہ فردوس جمال نے 2019میں ایک انٹرویو کےدوران ماہرہ خان کو بڑی عمر میں ہیروئن بننے پر تنقید کانشانہ بنایا تھا جس کے بعد وہ خود شدید تنقید کی زد میں آگئے تھے اور نجی پروڈکشن ہاؤسز نے ان پر پابندی عائد کردی تھی۔