فلم پٹھان نے 313 کروڑ روپے کمالیے، شاہ رخ خان کی پرستاروں سے چٹ چیٹ

فلم نے بھارت میں 201 کروڑ اور بیرون ملک 112کروڑ روپے کمائے،3 دن میں 300 کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی۔ فلم کی کامیابی پر ایسے ہی خوش ہورہا ہوں جیسے ایک باپ اپنے بیٹے کی تعریف ہوتے دیکھ کر خوش ہوتا ہے، شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون  کی فلم پٹھان  نے بالی ووڈ کی تاریخ  کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔فلم نے صرف 3 دن میں دنیا بھر سے 313 کروڑ روپے کمالیے۔

شاہ رخ خان  اپنی نئی فلم پٹھان کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں ٹوئٹر پر صارفین کےسوالات کےدلچسپ جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیے

پٹھان نے 2 دن میں دنیا بھر سے 219 کروڑ روپے کماکر تمام ریکارڈ پاش پاش کردیے

ہندو انتہاپسند فلم پٹھان کی مخالفت میں توہین رسالت پر اتر آئے

شاہ رخ خان نے فلم  پٹھان کی کامیابی کی خوشی میں ٹوئٹر پر #AskSRKسیشن کا اہتمام کیا ۔صارفین نے فلم کی کامیابی پر کنگ خان سے ان کے تاثرات معلوم کیے ۔

ایک صارف نےسوال کیا کہ پٹھان دیکھنے کے بعد ابرام کاکیا ردعمل تھا؟شاہ رخ خان نے کہاکہ”میں نہیں جانتا لیکن اس نے کہا کہ پاپا یہ مکافات عمل ہے تو میں نے یقین کرلیا“۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ 3 دن سے کیسا محسوس کررہے ہیں؟شاہ رخ خان نے کہاکہ”ویسے ہی خوش ہورہا ہوں جیسے ایک باپ اپنے بیٹے کی تعریف ہوتے دیکھ کر خوش ہوتا ہے“۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ ریکارڈز دیکھنے کےبعد آپ کو کیسا لگ رہا ہے؟کنگ خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ”لگتاہے اب گاؤں واپس چلا جاؤں“۔

ایک پرستار نے سوال کیا کہ سر آپ باہر کب آؤ گے؟4 سال بعد بڑے پردے پر واپس آنے والے اداکار نے کہاکہ بھائی ابھی تو سالوں بعد تھیٹر میں گھسا ہوں، تھوڑی دیر اندر ہی رہوں گا“۔

ایک مداح نے فلم دیکھنے کے بعد تبصرہ کیا کہ سر ٹرین والے منظر میں چھیاں چھیاں والا ڈانس بھی کردیتے سلمان سر کے ساتھ۔ شاہ رخ خان بولے”بھائی جتنا کرسکا کردیانا، اب جان لوگے بچے کی کیا؟

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ سر پٹھان تو ہٹ ہوگئی لیکن آپ باکس آفس پر سلمان خان کا مقابلہ نہیں کرپاؤگے۔شاہ رخ خان نے کہاکہ”سلمان بھائی وہ ہیں، وہ کیا کہتے ہیں آج کل جوان لوگ،ہاں ،  ہر دور کے عظیم“۔

 دریں اثنا فلم پٹھان کی چھپڑ پھاڑ کمائی کا سلسلہ جاری ہے۔فلم نے مسلسل تیسرے روز بھی دنیا بھر سے 100کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا ہے۔بالی ووڈ کے تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش کے مطابق فلم پٹھان  دنیا بھر سے 313 کروڑ روپے کمانےمیں کامیاب ہوگئی ہے۔

ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ فلم  پٹھان 3 دن میں دنیا بھر سے 313 کروڑ روپے کمانے کے بعد 300 کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے والی تیز ترین بھارتی فلم بن گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ فلم نے اب تک انڈیا میں 201کروڑ جبکہ بیرون ملک 112کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر