عشنا شاہ کو مشکل حالت میں ترانہ گانے سے بیزاری کا اظہار مہنگا پڑگیا

مجھے کافی پینی ہو اور گھر میں توانائی کا کوئی ذریعہ نہ ہو تو ایسے میں ترانہ گانا تھوڑا مشکل ہے، اداکارہ کا ٹوئٹ: لوگوں کو آٹا نہیں مل رہا اور آپ کو اپنی کافی کی پڑی ہے، صارفین پھٹ پڑے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ عشنا شاہ کو حالیہ ٹوئٹ میں ملکی حالات پر تبصرہ مہنگاپڑگیا۔

اداکارہ نے ملکی حالات کے پیش نظر درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے حب الوطنی کے اظہار سے بے زاری ظاہر کی تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے

 زندگی میں کبھی روپے کو ڈالر کے مقابلے میں مضبوط نہیں دیکھا، فرحان سعید

علی ظفر کا ملکی بحران پر شاعرانہ تبصرہ، عمران اشرف کے اندر کا بھولا جاگ اٹھا

اداکارہ عشنا شاہ نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ” میں اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں، اپنی شناخت سے پیار کرتی ہوں، اپنے ہم وطن پاکستانیوں سے محبت کرتی ہوں“۔

اداکارہ نے مزید لکھا ’لیکن جب یہاں بیک وقت گیس اور بجلی نہ ہو، پٹرول کی قلت ہو اور یو پی ایس زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے بیٹھ رہا ہو، مجھے کافی پینی ہو اور گھر میں توانائی کا کوئی ذریعہ نہ ہو۔۔ توایسے میں۔۔ ترانہ گانا تھوڑا مشکل ہے“۔

اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔کچھ صارفین نے اداکارہ کا حوصلہ بڑھایا جبکہ کچھ نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھاکہ”جو راحت میں کہے، مجھے پاکستان سے محبت اور مشکل میں کہے، ترانہ گانامشکل ہے، اس سے بڑا بےغیرت کون ہوگا؟میں تب ترانہ گاتا یا نہیں ، اب پورے جذے سے گاؤں گا، اب ملک مشکل میں ہے،اب ترانہ گانے کی ضرورت ہے،اب ملک کو ہماری ضرورت ہے“۔

ایک اور صارف نے لکھاکہ” اس طرح  شکایت کرنے اور گالیاں دینے سے آپ کو کیا حاصل ہوگا، اپنی آواز بلند کریں اور اپنی شوبز کمیونٹی کو بھی جگائیں، احتجاج کریں جیسا کہ مغربی ممالک میں تمام مہذب عوام کرتے ہیں، لوگ مشہور شخصیات کی باتیں سنتے ہیں“۔

ایک صارف نے لکھاکہ”کیا آپ نے کبھی ان لوگوں کے بارے میں سوچا ہے جنہیں بغیر کھائے سونا پڑتاہے،آپ کو اپنی کافی کی پڑی ہے“۔

ایک اور صارف نے لکھاکہ”آپ کو کافی کی پڑی ہے، لوگوں کے پاس آٹا خریدنے کیلیے پیسے نہیں ہیں“۔

ایک صارف نے لکھاکہ”حب الوطنی ذاتی تکلیف پر منحصر نہیں ہوتی“۔

متعلقہ تحاریر