پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہزاد رائے نے کیا ردعمل دیا؟

گھر کے چولہے کا لائٹر بھی سولر کرانا پڑے گا، گلوکار کے ٹوئٹ پر صارفین کا دلچسپ ردعمل

ملک میں بجلی اور گیس کے بحران اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث  عوام  توانائی کے متبادل اور سستے ذرائع کے بارے میں سوچنے پر مجبورہوگئے ہیں۔

ایسے میں فنکاروں اور مشہور شخصیات نے بھی شمسی توانائی اور دیگر ذرائع پر منتقلی پر غور شروع کردیا ہے۔ گلوکارشہزاد رائے  نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک طنزیہ تجویز پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عشنا شاہ کو مشکل حالت میں ترانہ گانے سے بیزاری کا اظہار مہنگا پڑگیا

واسع چوہدری نے پنجاب سنسر بورڈ سے سبکدوشی کے بعد اپنا حساب پیش کردیا

گزشتہ روزوفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپےفی لیٹر اضافے کے بعد اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”گھر کے چولہے کا لائٹر بھی سولر کرانا پڑے گا“۔

شہزاد رائے کے ٹوئٹ پر صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ایک صارف  نے لکھاکہ”لیکن چولہے کا لائٹر اس وقت کام آئے گا جب گیس آئے گی“۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ”کرکے دیکھ لیں، یہ حکومت سورج کی روشنی پر بھی ٹیکس لگادے گی“۔

ایک صارف نے  مزید سستا متبادل پیش کرتے ہوئے لکھاکہ”پتھر بھی جلائے جاسکتے ہیں“۔

ایک صارف نے کہا کہ”اب آپ کہہ سکتے ہیں کہ ملک تاریخ کا نازک موڑ مڑ کر اندھیرے میں کھڑا ہے“۔

ایک صارف نے مشورہ دیا کہ”ارے بھئی چولہا سولر کراؤ،گیس بھی نہیں ہے“۔

ایک صارف نے کہاکہ”خود کو بھی سولر سسٹم پر منتقل کروانا پڑے گا“۔

متعلقہ تحاریر