بلوچ گلوکارہ ایوا بی نے گلوکارمدثر قریشی سے شادی کرلی

ایوا بی اور مدثر قریشی نے گزشتہ ماہ منگنی کی تھی۔ پرستاروں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری

 پاکستان کی پہلی باحجاب ریپر اور بلوچ گلوکارہ ایوا بی نے گلوکار مدثر قریشی سے شادی کرلی۔

ایوا بی اور مدثر قریشی نے گزشتہ ماہ منگنی کی تھی۔ پرستاروں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچی گیت ’کنایاری‘ سے مشہور ہونے والی گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کرلی

گلوکارہ ایوا بی بطور سفیر ایکول پاکستان ٹائمز اسکوائر پر جلوہ گر

گلوکارہ ایوابی نے اپنے انسٹاگرام پرمایوں،نکاح اور شادی کی تقاریب کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں مایوں کے لباس، نکاح نامے پر دستخط کرتے اوررخصتی کے دن تیار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Eva B (@iamevaab)

ایوا بی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں انگوٹھی اور دل والا ایموجی بناتے ہوئے  لکھاکہ”الحمدللہ!میں ابھی جذبات کا اظہار نہیں کر سکتی۔مدثر قریشی مجھے قبول کرنے کا شکریہ“۔

گلوکارہ نے اپنی ایک اور پوسٹ میں مہندی لگے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دل اور انگوٹھی والے ایموجی بناتے ہوئے لکھا ”بالآخر الحمدللہ“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Eva B (@iamevaab)

ایوابی کو شادی کے موقع معروف اداکار و میک اپ آرٹس وقار حسین نے تیار کیا تھا۔ ایوابی  اور مدثر قریشی کو  سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے  شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

2018 میں انسٹاگرام پر اپنے ریپ گانے شیئر کرکے کیریئر کی ابتدا کرنے والی ایوابی نے گزشتہ سال کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14  میں کیفی خلیل اور وہاب بگٹی کے ساتھ گانا” کنایاری“ گایا تھا جس  کے بعد انہیں بین الاقوامی پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

بعدازاں ایوابی کے ایک گانے اور ان کی اینی میٹڈ جھلک کو مارول اسٹوڈیو کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز مس مارول میں بھی شامل کیاگیاتھا۔ایوابی نے گزشتہ ماہ مدثر قریشی کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے تقریب کی تصاویر شیئر کی تھی۔

متعلقہ تحاریر