الکا یاگنک نے 2022میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ سنے جانے کا عالمی ریکارڈ بنادیا

بالی ووڈ کی پلے بیک گلوکارہ نے ٹیلر سوئفٹ، بی ٹی ایس، ڈریک اور بیونسے سے جیسے عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔الکایاگنک کے گانے 15.3ارب مرتبہ سنے گئے،گنیر بک آف ورلڈ ریکارڈ

 بالی ووڈ کی معروف پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑدیے۔ انہوں نے ہم عصر گلوکاروں کے ساتھ ساتھ نوجوان گلوکاروں کو بھی مات دیدی۔

بھارتی گلوکارہ معروف بین الاقوامی گلوکاروں ٹیلر سوئفٹ،بی ٹی ایس،بیونسے اور ڈریک کو پچھے چھوڑتے ہوئے  2022 میں یوٹیوب پر سب سے سے زیادہ سنی جانے والی گلوکارہ بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیے

کیفی خلیل کا”کہانی سنو“ اسپاٹیفائی کی گلوبل ٹاپ وڈیوز میں 55ویں نمبر پر آگیا

علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے پسوڑی نے یوٹیوب پر اہم سنگ میل بھی عبورکرلیا

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ نے الکایاگنک کو 2022 میں یوٹیوب پر عالمی سطح پر سب سے زیادہ سُنی جانے والی گلوکارہ قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس گلوکارہ کے گانوں کو 15.3 ارب  بار سنا گیا جب کہ یومیہ اوسطاً  4کروڑ 20 لاکھ اسٹریمز الکا یاگنک کے تھے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب الکایاگنک نے یوٹیوب پر سب سے زیادہ سنے جانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل 2021 اور 2020 میں بھی الکا یاگنک کے گانے بالترتیب 17.7 ارب  اور 16.6 ارب مرتبہ  سُنے گئے۔

بھارتی گلوکارہ نے یوٹیوب پر پہلی پوزیشن پر جگہ بنانے کیلیے معروف پورٹوریکن ریپر’بیڈ بنی‘ کو پیچھے چھوڑا جن کے گانے14.7 ارب بار سنے گئے۔الکا یاگنک کے مقابلے عالمی شہرت یافتہ بینڈز بی ٹی ایس اور بلیک پنک کے گانے بالترتیب صرف 7.95ارب اور 7.03ارب مرتبہ سنے گے۔

متعلقہ تحاریر