علیزہ  نے فیروز سے علیحدگی کے بعد بچوں کے حال اور مستقبل کو بہترین قرار دیدیا

 آپ نے ایک ہیرے جیسے آدمی کو کھودیا اللہ آپ کو ہدایت دے ، زندگی بڑی کڑوی ہے کیا مستقبل ہے آپ کے بچوں کا؟ علیزہ کی پوسٹ پر خاتون صارف کا طنزیہ سوال

اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ سلطان نےعلیحدگی کے بعد اپنے بچوں کے حال اور مستقبل کو بہترین قرار دےدیا۔

شوہر سے علیحدگی کے بعد علیزہ سلطان سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور ماڈلنگ کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہیں جس پر انہیں اکثر و بیشتر ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیروز خان کا قابل نفرت اقدام، ثروت گیلانی کا عدالت جانے کا اشارہ

حمزہ فردوس نے فیروز خان کے دفاع کیلیے انوکھی منطق پیش کردی

علیزا سلطان کا انسٹاگرام پر ایک ٹرول کو دیا گیا جواب وائرل ہوگیا ہے۔شمائلہ نامی صارف نے علیزہ سلطان پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے کہاکہ  آپ نے ایک ہیرے جیسے آدمی کو کھودیا اللہ آپ کو ہدایت دے ، زندگی بڑی کڑوی ہے کیا مستقبل ہے آپ کے بچوں کا ؟

خاتون صارف کی تلخ روئی پر علیزہ سلطان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ”بہت بہترین حال اور مستقبل الحمدللہ“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syeda Aliza Sultan (@alizasultankhan)

علیزہ سلطان نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹائلسٹ کے بال بنوانے کی وڈیو شیئر کی تو ٹرولز نے وہاں بھی انہیں تنقید کانشانہ بناڈالا۔ایک صارف نے لکھا کہ فیشن ا ور ماڈل بننے کے شکر میں فیروز کو چھوڑا ہے اور الزام اس کے رویے پر لگادیا واہ۔ علیزہ باجی آپ نے صرف کیمرے میں آنے کیلیے بچوں کو بھی خوار کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کی فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان کو بیٹے سلطان کیلئے 50 اور بیٹی فاطمہ کیلئے 30 ہزار ماہانہ دینے کا حکم دے رکھا ہے۔دوسری جانب  اداکار فیروز خان نے مبینہ جھوٹے الزام لگانے اور شہرت کو نقصان پہنچانے پر سابق اہلیہ علیزہ سلطان کو 3 کروڑ روپے جبکہ ساتھی فنکاروں کو 2 کروڑ روپے کے قانونی نوٹس ارسال کررکھے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر