اداکارہ ریشم کا حکومت سے فواد چوہدری پر ظلم بند کرنے کا مطالبہ

اداکارہ نے فواد چوہدری سے بیٹیوں کی ملاقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما سے بیٹیوں کی ملاقات کرادی گئی۔

اداکارہ ریشم نے حکومت سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری پر ظلم بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اداکارہ نے فواد چوہدری سے بیٹیوں کی ملاقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما سے بیٹیوں کی ملاقات کرادی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا معاملہ: فواد چوہدری لاپتہ

 

 اداکارہ ریشم نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے حکومت سے فواد چوہدری کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ریشم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ” میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ فواد چوہدری کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے اور ان کو اپنی بیٹیوں سے ملنے کی اجازت دی جائے“۔

اداکارہ نےمزید کہاکہ”خدارا ان بچیوں نسا اور مرحا کو اس سیاست سے دور رکھا جائے اور فوری طور پر ان کے والد سے ملوایا جائے“۔واضح رہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے گزشتہ روز فواد چوہدری کو بیٹیوں سے ملاقات کی اجازت دیدی تھی۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے اپنی بیٹیوں کی والد سے ملاقات کرانے کے بعد ٹوئٹر ہینڈل پر جیل سے باہر آنے اور بچیوں کے ہاتھوں پر سینٹرل جیل کی مہر لگی تصاویر شیئر کی تھیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کوگزشتہ ماہ الیکشن کمیشن اور دیگر حکام کو دھمکیاں دینے پر اسلام آباد پولیس نے لاہور سے رات دیر گئے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر