بھارت کی 2 متنازع اداکاراؤں میں متنازع فلم پٹھان پر نوک جھونک

کنگنا رناوت نے فلم پٹھان کے حق میں کیے گئے تجزیے پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارت مسلمان اداکاروں کو ملنے والی پذیرائی کا حوالہ دیا تھا، عرفی جاوید نے فنکاروں کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے پر اعتراض کیا تھا۔کرنے پر اعتراض کیا

بھارت کی دو متنازع اداکارائیں بالی ووڈ کے شہنشاہ شاہ رخ خان کی متنازع فلم پٹھان  پر شروع ہونے والی بحث میں الجھ پڑیں۔

اوٹ پٹانگ فیشن اور عریاں لباس کی وجہ سے تنازعات میں گھری رہنے والی  اداکارہ عرفی جاوید اور  اپنی زہر افشانی کےباعث بدنام اداکارہ کنگنا رناوت  میں فلم پٹھان پرتبصروں کے دوران نوک جھونک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان مخالف بھارتی فلم پٹھان کی ڈی ایچ اے کراچی میں غیرقانونی نمائش کا انکشاف

شاہ رخ خان کی فلم  پٹھان نے باہو بلی 2 اور کے جی ایف 2 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

 

اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر فلم پٹھان کے حوالے سے ایک  تجزیہ  شیئر کرتے ہوئے   لکھاکہ”بہت اچھا تجزیہ ہے،اس ملک نے صرف اور صرف تمام خانوں سے محبت کی ہے اور کبھی کبھی صرف اور صرف خان سے“۔

انہوں نے مزید کہا کہ”اس ملک میں مسلمان اداکاراؤں  کا بھی جنون ہے، لہٰذا بھارت پر نفرت اور فسطائیت کا الزام لگانا انتہائی ناانصافی ہے، پوری دنیامیں بھارت جیسا کوئی ملک نہیں ہے“۔

عرفی جاوید نے کنگنا رناوت کے اس ٹوئٹ پر اپنے ردِ عمل میں لکھا کہ” اوہ میرے خدا! یہ مسلمان اداکار اور ہندواداکار کی  کیسی تقسیم ؟ فن کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں کیا جاتا، فنکار صرف فنکار ہوتا ہے“۔

کنگنا رناوت نے عرفی جاوید کے ردِعمل کے جواب میں لکھا کہ” جی میری پیاری عرفی، وہ ایک مثالی دنیا ہوگی لیکن یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہمارے پاس یونیفارم سول کوڈ نہ ہو، کیونکہ اس قوم کی آئین کے تحت تقسیم کردی گئی ہے، اس لیے یہ قوم اس طرح بٹی ہی رہے گی، آئیے ہم سب نریندر مودی جی سے 2024ء کے منشور میں یونیفارم سول کوڈ کا مطالبہ کریں۔انہوں نے  سوال کیا کہ کیا ہم ایسا کریں گے؟“۔

عرفی جاوید نے کنگنا رناوت کے سوال کا مضحکہ خیز انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میڈم! یونیفارم تو میرے لیے تو ایک برا خیال ہو گا، میں تو ویسے ہی صرف اپنے کپڑوں کی وجہ سے مقبول ہوں“۔

متعلقہ تحاریر